محنت کش طبقہ کسی بھی ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،الطاف حسین

دنیا کے تمام ترقی یافتہ ومستحکم ممالک اور معاشروں میں محنت کشوں اور مزدوروں کو خصوصی اہمیت حاصل ہوتی ہے، قائد ایم کیو ایم

جمعرات 30 اپریل 2015 22:03

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) متحد ہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے عالمی یوم مزدور پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے محنت کشوں اور مزدوروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ الطا ف حسین نے مزدوروں اور محنت کشوں کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ محنت کش طبقہ کسی بھی ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ دنیا کے تمام ترقی یافتہ اور مستحکم ممالک اور معاشروں میں محنت کشوں اور مزدوروں کو خاص اہمیت حاصل ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والوں کی اکثریت محنت کش طبقے سے تعلق رکھتی ہے جو اپنا خون پسینا بہاکر پاکستان کی ترقی میں دن رات اپنا کردار ادا کررہے ہیں لیکن بد قسمتی سے ہمارے ملک میں گزشتہ67برسوں کے دوران کسی حکومت نے محنت کش و مزدور طبقے کے جائز حقوق اور ان کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اُٹھایا اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے میں 98فیصد طبقہ چند مراعات یافتہ لوگوں کی مرہون منت زندگیاں بسر کر رہاہے۔

(جاری ہے)

الطاف حسین نے کہاکہ ہر سال عالمی سطح پر منایا جانے والایوم مزدور پاکستان سمیت دنیا بھر کے حکمرانوں کو مزدوروں ، محنت کشوں اور انکے اہل خانہ کو حقوق فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے لیکن ہم اس دن کے اصل پیغام کو آج تک حقیقی معنوں میں سمجھ نہیں سکے ہیں۔ الطا ف حسین نے کہا کہ پاکستان آج معاشی لحاظ سے عدم استحکام کا شکار ہے اور غریب محنت کش طبقہ ایمانداری سے ملک کو معاشی بدحالی سے نکالنے میں سرگرم ہے لہٰذا یہ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں مزدور اور محنت کشوں کو اعلیٰ معیار کی مراعات اور سہولیات فراہم کریں اور انکی تنخواہوں میں اضافہ کریں تاکہ وہ ملک کی ترقی میں مزید احسن انداز سے اپنا کردار ادا کر سکیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی