دماغی سائنس کے ماہرین نے لیبارٹری میں بھوتوں کو بنانے میں کامیابی حاصل کرلی

جمعہ 1 مئی 2015 13:13

دماغی سائنس کے ماہرین نے لیبارٹری میں بھوتوں کو بنانے میں کامیابی حاصل کرلی

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) دماغی سائنس کے ماہرین نے لیبارٹری میں بھوتوں کو بنانے میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے انسانی دماغوں کو کمرے میں کسی غیر متوقع موجودگی کے احساس سے احمق بنا دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دلچسپ تجربہ سوئٹزر لینڈ میں ہوا جہاں سوئس فیڈرل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے لوگوں کے دماغوں کو بھوتوں کی موجودگی کا یقین دلا دیا۔

تجربے کے دوران لیبارٹری میں بھوتوں کے احساس کا دھوکے دینے سے یہ ثابت ہوگیا کہ آسیب نام کی کوئی چیز نہیں بلکہ ہمارا ذہن ہمارے ساتھ کھیلتا ہے۔اس مقصد کیلئے ماہرین نے ایک روبوٹ کو استعمال کیا جو اپنے سنسری سگنلز کے ذریعے آنکھوں میں پٹی بندھے رضاکاروں کے دماغ سے کھیلنے میں کامیاب رہا۔

(جاری ہے)

محققین نے بتایا کہ روبوٹ کے ذریعے دماغ کو قائل کرلیا گیا کہ کمرے میں کوئی غیر مرئی شے موجود ہے۔

انہوں نے کہاکہ غیر یقینی حالات میں کسی کے چھونے کا احساس کسی کے بھی دماغ کو چکرانے کے لیے کافی ثابت ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ اب اس چیز کی وضاحت ممکن ہے کہ کیوں لوگوں کو کسی غیر مرئی شے کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ خود آگاہی، سرگرمی اور خلاء میں پوزیشن کے فہم جیسے دماغ کے تین حصوں اکھٹے ہوکر سنسری سنگنلز کو پراسیس کرتے ہیں جس سے کسی کی یا اپنے جسم کی موجودگی کے بارے میں ہمارا دماغ جانتا ہے تاہم روبوٹ کے ذریعے ان سگنلز میں مداخلت کی گئی تو رضاکاروں کو بھوتوں کی موجودگی کا احساس ہونے لگا۔محققین نے بتایا کہ تجربے کے دوران رضاکاروں کا ردعمل اتنا شدید تھا کہ ہمیں اس تجربے کو روکنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی