حکومت محنت کش طبقات کی حالت بہتر بنانے کے لیے بھرپور توجہ دے رہی ہے، ذاتی طور پر دلچسپی لے کر حکومتی کوششوں کی نگرانی کر رہا ہوں، ایسی قومی پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں ہمارے محنت کش اپنی محنت کا بہتر سے بہتر معاوضہ حاصل کریں ،نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لیے تربیتی پروگرام حکومت نے شروع کر دیئے ہیں جن سے ہزاروں نوجوان استفادہ کر رہے ہیں

وزیر اعظم نوازشریف کایومِ مئی پر پیغام

جمعہ 1 مئی 2015 14:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء ) وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت محنت کش طبقات کی حالت بہتر بنانے کے لیے بھرپور توجہ دے رہی ہے، ذاتی طور پر دلچسپی لے کر حکومتی کوششوں کی نگرانی کر رہا ہوں، ایسی قومی پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں ہمارے محنت کش اپنی محنت کا بہتر سے بہتر معاوضہ حاصل کریں ،نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لیے تربیتی پروگرام حکومت نے شروع کر دیئے ہیں جن سے ہزاروں نوجوان استفادہ کر رہے ہیں ۔

اپنے پیغام میں انہوں نے عالمی یومِ مزدور کے موقع پر میں اپنے پاکستانی مزدور بھائیوں کے لیے مخلصانہ جذبات کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتا ہوں ۔قوم و وطن کی تعمیر میں ہر مزدور کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے جسے معاشرے میں احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے۔

(جاری ہے)

ہماری افرادی قوت ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے ۔ ہمارے محنت کش قوم کی توقعات اور اعتماد پر پورا اترتے ہیں اور اپنی ذمہ داریوں کو پورے خلوص اور تندہی سے نبھاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افرادی قوت کسی بھی صنعت اور معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جس کے بغیر کامیابی اور ترقی کا پہیہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ان کی مسلسل محنت کے نتیجے میں ہی بڑے پیمانے پر پیداوار عمل میں آتی ہے اور سرمایہ کاری کو منافع بخش بناتی ہے ۔ برآمدات کے ذریعے قومی معیشت میں زرِمبادلہ کے حصول کو آسان بناتی ہے۔ عالمی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کو ہمارے ہنرمند ہی قابلِ قدر بناتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں آجر اور اجیر کے درمیان ہمیشہ سے بہترین تعلقات کا حامی رہا ہوں ۔ معیشت اور صنعت کی ترقی ان دونوں فریقوں کے ہم آہنگ ہو کر آگے بڑھنے سے مشروط ہے۔ اس سے کسی ایک فرد یا فریق کا نہیں بلکہ پوری قوم کا مفاد وابستہ ہے ۔ اس لیے صنعتی اداروں میں خوشگوار ماحول قائم رکھنا بہت ضروری ہے ۔ ہمارے صنعتی اداروں میں کام کرنے والی خواتین کو مساویانہ مواقع حاصل ہیں بلکہ انھیں عزت و احترام کے ساتھ کام کرنے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے ۔

میں تمام محنت کش مردوں اور عورتوں کو ان کی کارکردگی اور بہترین اخلاقیات کے حوالے سے قابلِ تحسین سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے یومِ مزدور کا پیغام یہی ہے کہ ہماری حکومت نے پاکستان کو شاہراہِ ترقی پر گامزن کر دیا ہے ۔ ترقی کے اس عمل کو زیادہ نتیجہ خیز بنانے کے لیے ہمیں اور زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے ۔ہم نے پاکستان کو دُنیا کے سامنے ایک رول ماڈل کی حیثیت سے پیش کرنا ہے ۔ایک ایسی قوم کے طورپر جو اپنے اتحاد اور اجتماعی سوچ کی بنیاد پر ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی