لاہور،کیمپ جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے قیدی جاں بحق

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء)کیمپ جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے قیدی جاں بحق ہو گیا ۔جیل حکام کے مطابق شیرا کوٹ کا رہائشی اکمل پانچ مختلف الزامات میں کیمپ جیل میں قید تھا جسے گزشتہ روز دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق اکمل کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئی اور قانونی کارروائی مکمل ہونے پر ورثاء کے حوالے کر دی جائے گی۔

Your Thoughts and Comments