امریکہ ، لبرل سینیٹر برنی سینڈرز کاآئندہ صدارتی انتخاب لڑنے کا اعلان

صدارتی انتخاب کیلئے ڈیموکریٹ پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے کی غرض سے ہیلری کلنٹن کا مقابلہ کروں گا،انتخابی مہم کا مرکزی نکتہ امریکہ میں معاشی عدم مساوات ہوگا،امریکہ میں 99 فی صد آمدنی بالائی طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک فی صد افراد کی جیبوں میں جارہی ہے جن کی دولت باقی ملک کی 90 فی صد آبادی کی دولت کے برابر ہے سینیٹر برنی سینڈرز کا انتخابی مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعہ 1 مئی 2015 17:35

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) امریکی ریاست ورمونٹ سے منتخب سینیٹر برنی سینڈرز نے 2016 کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس کی عمارت 'کیپٹل ہل' میں اپنی انتخابی مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 73 سالہ سینیٹر سینڈرز نے کہا کہ وہ صدارتی انتخاب کے لیے ڈیموکریٹ پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے کی غرض سے ہیلری کلنٹن کا مقابلہ کریں گے۔

سینڈرز سابق خاتونِ اول کے بعد دوسرے ڈیموکریٹ رہنما ہیں جنہوں نے 2016ء کے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سینڈرز نے کہا کہ ان کی انتخابی مہم کا مرکزی نکتہ امریکہ میں معاشی عدم مساوات ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں 99 فی صد آمدنی بالائی طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک فی صد افراد کی جیبوں میں جارہی ہے جن کی دولت باقی ملک کی 90 فی صد آبادی کی دولت کے برابر ہے۔

(جاری ہے)

بائیں بازو کینظریات کے حامل برنی سینڈرز آزاد سینیٹر ہیں لیکن 2006ء میں پہلی بار سینیٹر منتخب ہونے کے بعد سے سینیٹ میں ڈیموکریٹ پارٹی کے پارلیمانی گروپ کا حصہ ہیں۔ اس سے قبل وہ 16 سال تک ایوانِ نمائندگان کے رکن رہے ہیں۔انہیں امریکی کانگریس کی تاریخ میں سب سے زیادہ عرصے تک خدمات انجام دینے والے آزاد رکن ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے جب کہ وہ خود کو 'ڈیموکریٹک سوشلسٹ' قرار دیتے ہیں۔

سینیٹر سینڈرز اور میساچوسٹس سے منتخب ان کے ساتھی الزبتھ وارن ڈیموکریٹ پارٹی کے بائیں بازو کے حلقوں میں خاصے مقبول ہیں جو امیر طبقے اور کارپوریٹ سیکٹر پر بھاری محصولات نافذ کرنے، کم از کم تنخواہ کی شرح میں اضافے اور مزدوروں کو زیادہ حقوق دینے کے سرگرم حامی ہیں۔یہ دونوں سینیٹرز امریکہ میں معاشی عدم مساوات پر اپنی کڑی تنقید، سوشل سکیورٹی کے نظام میں بہتری کی وکالت، وال اسٹریٹ اور کارپوریٹ سیکٹر کی کڑی سرکاری نگرانی کی حمایت اور 'فری ٹریڈ' سے متعلق معاہدوں کی مخالفت کے باعث لبرل اور بائیں بازو کے سیاسی حلقوں میں پسند کیے جاتے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ میری لینڈ کے سابق گورنر مارٹن او میلے، ورجینیا سے منتخب ہونے والے سابق سینیٹر جِم ویب اور سابق ری پبلکن اور رہوڈ آئی لینڈ کے سابق گورنر لنکن شیفے بھی ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے پر غور کر رہے ہیں اورآئندہ چند روز میں اپنی انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کرسکتے ہیں۔صدارتی انتخاب کے لیے ری پبلکن پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے کے لیے اب تک تین امیدوار میدان میں آچکے ہیں جن میں ٹیکساس سے منتخب سینیٹر ٹیڈ کروز، کنٹکی سے منتخب سینیٹر رینڈ پال اور فلوریڈا سے سینیٹر مارکو روبیو شامل ہیں۔

امکان ہے کہ مزید تین ری پبلکن رہنما – ٹیکنالوجی کمپنی 'ہیولٹ پیکارڈ (ایچ پی)' کی سابق سربراہ کارلے فیورینا، نیورو سرجن بین کارسن اور آرکنساس کے سابق گورنر مائیک ہوکابی آئندہ ہفتے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کریں گے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی