لیبر کمیونٹی بھی تبدیلی کی خواہاں ہے ،مزدوروں کا استحصال کرنے والے کیسے تحفظ دے سکتے ہیں‘عبدالعلیم خان

محنت کش طبقے کیلئے حکومتی اقدامات زبانی جمع خرچ ہیں ،قوانین پر عمل درآمد نہ ہونا تشویشناک ہے‘ ضلعی صدر پی ٹی آئی کی وفد سے گفتگو

جمعہ 1 مئی 2015 17:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) تحریک انصاف ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ یوم مئی لیبر کمیونٹی سے عملی طور پر اظہار یکجہتی اور اُن کی فلاح و بہبود کے اقداما ت کا تقاضا کرتا ہے اور ضرور ت اس امر کی ہے کہ جدید تقاضوں اور بنیادی ضرورتوں کے مطابق عارضی ملازمتوں پر کام کرنے والے مزدوروں کو زیادہ سے زیادہ تحفظ فراہم کیا جائے ،لیبر کمیونٹی بھی تبدیلی کی خواہاں ہے لیکن مزدوروں کا استحصال کر کے اقتدار میں آنے والے انہیں کیسے تحفظ فراہم کر سکتے ہیں ایک طرف اسلامی اصولوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے تو دوسری طرف مروجہ قوانین کی بھی خلاف ورزی بھی ہوتی ہے،واضح طور پر محنت کش طبقے کیلئے حکومتی اقدامات صرف اور صرف زبانی جمع خرچ ہیں جن کا زمینی حقائق کے مطابق مزدوروں کی فلاح و بہبود سے دور کا بھی تعلق نہیں ،نئے قوانین کا نہ بننا اور پہلے سے موجود ضوابط پر عمل درآمد نہ ہونا تشویشناک ہے جس کے باعث پاکستان عالمی برادری میں بھی بدنام ہوتا ہے جبکہ حکمران یوم مئی کو بھی فوٹو شوٹ کروانے اور اخباری بیانات دینے پر اکتفا ء کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی لاہور آفس میں لیبر ونگ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف کا ایجنڈہ مزدوروں کی فلاح و بہبود پر مبنی ہے جس میں محنت کشوں بالخصوص خواتین ورکرز کی سماجی بہتری کیلئے عملی اقدمات تجویز کئے گئے ہیں انہوں نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تقدیر بدلنے کا دعو یٰ کرنے والے گذشتہ 2برسوں میں ایک میگا واٹ بھی بجلی پیدا نہیں کر سکے جس کا بلا واسطہ نقصان لیبر کمیو نٹی کو اُٹھانا پڑ رہا ہے دوسری طرف قومی اداروں کی یک طرفہ پرائیوٹائزیشن بھی مزدور کش فیصلہ ہے ۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے اشاروں پر ہونے والے فیصلے بھی غریب کش ہیں جن پر پی ٹی آئی نے ہمیشہ آواز بلند کی ہے انہوں نے کہا کہ یوم مئی تقاضا کرتا ہے کہ ہم اسلامی تعلیمات کے مطابق محنت کشوں کو اُن کے حقوق کی فراہمی یقینی بنائیں اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولتیں دے کر معاشرے میں مناسب مقام دیں ۔اس موقع پر نے ضلعی صدر عبدالعلیم خان کو پی ٹی آئی لیبر ونگ کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور بلخصوص یوم مئی کے حوالے سے کی جانے والی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی