کراچی، مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے،ڈاکٹر محمد عرفان

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء)ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول کے ایم سی ڈاکٹر محمد عرفان نے کہا ہے کہ کل (پیر) سے کراچی بھرمیں کمشنر کراچی کی ہدایت پر فوڈ انسپکٹرز اور دیگر افسران غیر معیاری مشروبات ،گولا گنڈا ،گلے سڑے فروٹ اور دیگر مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عرفان نے بتایا کہ رواں سال موسم گرما کی یہ پہلی کارروائی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں جاری رہیں گی ۔

Your Thoughts and Comments