سینئر اداکار گوشی خان کی والدہ علیل ہو گئیں ، دعائے صحت کی اپیل

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) ٹی وی ، فلم اور تھیڑ کے سینئر اداکار و ہدایتکار گوشی خان کی والدہ علیل ہو گئیں ۔ گوشی خان نے اپنے دوستوں اور پرستاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی والدہ محترمہ کی جلد صحت یابی کی دعا کریں ۔ ” اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔

(جاری ہے)

2015ء“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ ان دنوں علیل ہیں ۔ دوستوں اور پرستاروں سے اپیل ہے کہ وہ میری والدہ کے لئے دعا کریں ۔ گوشی خان نے کہا کہ خدا ہر شخص کے سر پر والدین کا سایہ سلامت رکھے ۔ انہوں نے بتایا کہ اپنی والدہ کی تیمارداری کے لئے شوبز کی تمام سرگرمیاں ترک کر رکھی ہیں ۔

Your Thoughts and Comments