غذائی قلت کے حوالے سے پاکستان کے اشارئیے انتہائی مایوس کن ہیں ، گزشتہ کچھ عرصے میں اس حوالے سے معمولی پیشرفت ہوئی ، صوبوں اور مختلف اداروں کی عدم توجہ کے باعث اس میدان میں خاطر خواہ ترقی ممکن نہیں ہو سکی غذائی قلت کے شکار ممالک میں پاکستان کا شمار ایک انتہائی لمحہ فکریہ ہے

وزیر مملکت برائے قومی صحتسائرہ افضل تارڑ کااجلاس سے خطاب

منگل 5 مئی 2015 17:30

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ غذائی قلت کے حوالے سے پاکستان کے عشارئیے انتہائی مایوس کن ہیں ، گزشتہ کچھ عرصے میں اس حوالے سے معمولی پیشرفت ہوئی مگر صوبوں اور مختلف اداروں کی عدم توجہ کے باعث اس میدان میں خاطر خواہ ترقی ممکن نہیں ہو سکی۔

غذائی اجناس پیدا کرنے والا ملک ہونے کے باوجود بچوں اور ماؤں کی غذائی قلت کے شکار ممالک میں پاکستان کا شمار ایک انتہائی لمحہ فکریہ ہے۔ تمام بین الاقوامی اور بین الصوبائی اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ انفرادی پروگراموں کی بجائے مشترکہ مفادات بشمول صوبائی حکومتوں کے اقدامات میں وزارت صحت کی پالیسی اور وژن کے مطابق کام کریں جس کے تحت مائیں اور بچے مستفید ہو سکیں۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو وزارت صحت کے زیر اہتمام قومی غذائی پروگرام کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں ۔ یاد رہے کہ قومی غذائی پروگرام کے حوالے سے تجویز کئے گئے اقدامات ، قومی غذائی پروگرام کے تحت تمام بین الاقوامی اور بین الصوبائی اداروں ، مختلف وزارتوں ، صوبائی سیکرٹریز اور نمائندوں ، خوراک سے متعلق انڈسٹری کے نمائندوں اور اعلی تعلیمی اور تحقیقی اداروں پر مشتمل قومی محاذ تشکیل دیا گیا تھا جس کا پہلا اجلاس وزارت صحت میں وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں مختلف وزارتوں کے نمائندوں اور صوبائی سیکرٹریز سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ دوران اجلاس وفاقی وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کو نیشنل نیوٹریشن سروے کے اعداد و شمار سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سروے کے مطابق پانچ سال تک کی عمر کے 43.6 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ آئرن ، زنک اور وٹامن اے اور وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہیں جبکہ غذائی قلت کی وجہ سے حاملہ خواتین میں بھی متاثر ہوتی ہیں۔

پانچ سال تک کی عمر کے ہر تین سے میں ایک اور 15 سے 49 سال عمر کی ہر چار سے ایک عورت آئرن کی کمی کا شکار ہے۔ ان حالات میں پاکستان 2015ء تک غذائی قلت کے حوالے سے ڈی ایم جی ون سی کے اہداف حاصل کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ اس موقع پر سائرہ افضل تارڑ نے یاد دہانی کروائی کہ غذائیت کے بارے میں قومی سروے کے موقع پر یہ ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ غذا اور غذائیت کے حوالے سے ایک ٹاسک فورس یا سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور یہ اجلاس اس جانب پہلا قدم ہے۔

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری پلاننگ حسن نواز تارڑ نے وزارت صحت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میٹنگ جو عام اکائیوں اور بین الصوبائی اداروں پر مشتمل ہے ایک نیک شگون اور احسن اقدام ہے۔ وزارت منصوبہ بندی اس سلسلے میں وزارت صحت کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ وزیر صحت نے تمام صوبوں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے حالات کو مدنظررکھتے ہوئے صوبائی غذائی ادارے پی اے ایف تشکیل دیں اور وفاقی حکومت کو ایک ہفتے کے اندر سفارشات پیش کریں۔ جس کے پیش نظر وفاقی وزارت صحت تمام بین الصوبائی اداروں سے مل کر اس سلسلے میں ضروری اقدامات اور قانون سازی کرے گی۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی