- Home
- Health
- Health News
- ہسپتالوں میں صحت کی عدم سہولیات کی بناپر زخمیوں کی جانوں کو خطرہ ہے ،حلیم عادل شیخ
ہسپتالوں میں صحت کی عدم سہولیات کی بناپر زخمیوں کی جانوں کو خطرہ ہے ،حلیم عادل شیخ
جن کے جسم 70سے 80فیصد تک جل چکیں ہیں ان کو کراچی کے ہسپتالوں میں بہترسہولیات فراہم کی جائیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 مئی۔2015ء) مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ حکومتی مشینری صاحبان اقتداراور اختیار کی خدمت میں مصروف ہے ،دادو خیر پورناتھن شاہ میں بجلی کی تاروں سے بس جلنے میں جابحق افراد کے لیے حکومت نے جو امدادی اعلان کیا ایک تو وہ بہت کم ہے دوسرا ان کی ابھی تک اعلان کردہ معاوضہ بھی نہیں مل سکا ہے ان کے ساتھ وہ ہی سلوک کیا جارہاہے جو شکار پور سانحے اور لنک روڑٹریفک حادثے کے متاثرہ لوگوں کے ساتھ کیا گیا۔
اور جو ذخمی اس وقت اس سانحہ میں زخمی ہیں ان کے جسم 70سے 80فیصد تک جل چکیں ہیں ان کو کراچی کے ہسپتالوں میں وہ سہولیات نہیں مل رہی جس کے وہ حقدار ہیں صحت کی عد م سہولیات اور انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے ذخمیوں کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ۔(جاری ہے)
یہ بات انہوں نے کراچی پریس کلب کے باہر بس سانحہ میں جابحق افراد اور ذخمیوں کے عزیزواقارب کے ہمراہ مظاہرے میں شرکت کے دوران کہیں ،حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ۔
اس وقت ملک میں جو موجودہ نظام ہے وہ ٹوٹل عوام دشمنی پر مشتمل ہے۔یہ ہی وجہ ہے کہ عوام کا ملک میں موجود سیاسی اداروں پر سے اعتماد کم ہوتا جارہاہے۔موجودہ حکمران طبقے نے ریاست کو اپنے گھر کی لونڈی بناکر رکھا ہوا ہے۔عوام اب حکمرانوں کی جھوٹی تسلیوں اور دلاسوں کی سیاست ختم کردے ،اور خود اپنے رویئے تبدیل کرے اور آئندہ ان کے دیکھائے گئے خوابوں پر قطعی دھیان نہ دے اور اپنے قیمتی ووٹوں کوموجودہ حکمرانوں کے حوالے کرکے ملک اور قوم کو مزید خطرے میں نہ ڈالے ۔یہ لوگ دوسالوں میں ترقیاتی کاموں اور عوام کو ریلیف دینے کے نام پر محض اخبارای بیانات اور کاغذی کارروائیوں سے آگے نہیں نکل سکیں ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ یہ جن اربوں روپے کے منصوبوں کی بات کررہے ہیں اس کی تکمیل اور شفافیت کے لیے سب سے پہلے ملک میں بدعنوانی اور کرپشن کے نظام کو ختم کرنا ہوگا۔اس سے قبل حکمرانوں کا کوئی بھی عمل عوام کے مفاد میں نہیں ہوگا۔اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ملکی نظام کو بگاڑنے کے سوا حکمرانوں نے کوئی کارنامہ سرانجام نہیں دیا ہے ،جب جب عوام کی بھلائی کی بات کرنے کی آواز اٹھائی گئی جھوٹے وعدوں سے جان چھڑالی گئی ہے مگر ان کے اپنے طور طریقوں اور شاہانہ انداز میں کوئی کمی نہیں آئی ہے ،یہ لوگ جس جمہوریت کا نام لیکر عوا م پر مسلط ہوئے اس کے لیے یہ کہنا بجا ہوگا کہ ان میں جمہوریت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا میں سندھ کی عوام سمیت تمام صوبوں کی عوام کی مدد کے لیے یہ سوچ کر نکلتا ہوں کہ ہم سب کو مشکل میں گھری عوام کی مدد کے لیے اپنا اپنا کرداراداکرنا ہوگا ،ملک میں اس وقت جو تھوڑی بہت بہتر ی ہے بھی تو وہ سب ان ہی کاموں کی وجہ سے ہے کہ ملک میں موجود وہ لوگ جو صاحب حیثیت ہیں وہ حکومتی امداد کی پرواہ کئے بغیر اپنی مددآپ کے تحت عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔Your Thoughts and Comments
مزید صحت سے متعلق خبریں
-
پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص اشیاء خوردونوش کے خلاف کریک ڈائون ،6 فوڈ پوائنٹس سیل کر دیئے کو اصلاحی نوٹس، 07 کے لائسنس ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-15
-
تعلیمی اداروں میں منشیات کابڑھتا ہوا استعمال پر اسلام آباد کے شہری راجہ صائم الحق ستی ایڈووکیٹ نے ہائی کورٹ سے ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-15
-
اسلام آباد ، لاہور اور ہنگو سے پولیو کیسز کی تصدیق 2019 میں باجوڑ، بنوں، لاہور اور ہنگو سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-15
-
جناح ہسپتال میں کارڈیالوجی کی سہولت موجود ہے ‘ پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج مریض کی مرضی کے بغیر اسکی صورتحال ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-15
-
ضلع ہنگو میں پانچ ماہ کی بچی میں پولیو کے وائرس کی تصدیق ہوگئی
تاریخ اشاعت : 2019-02-15
-
کراچی میں جانوروں کی آلائشوں سے گھی بنانے کا انکشاف، ملزم گرفتار
تاریخ اشاعت : 2019-02-14
-
وانا‘ سات ماہ سے بند تنخواہیں نہ ملنے پر پولیو سے بائیکاٹ کرنے کا اعلان بدقسمتی سے ضلعی انتظامیہ ہماری بند تنخواہیں ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-14
-
حکومت پنجاب عوام کو صحت تعلیم اور ترقیاتی منصوبے مکمل کر کے ریلیف دینا چاہتی ہے ، راجہ یاور کمال خان
تاریخ اشاعت : 2019-02-13
-
ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم میں مریضوں کے اٹینڈنٹس کے لئے آرام گاہ بنائی جا رہی ہے جس سے مریضوں کے لواحقین کو ریلیف ملے ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-13
-
حکومت پنجاب کے احکامات پر ضلع کے تمام ہسپتالوں میں مریضوں کو صحت عامہ کی سہولیات فراہم کرنے میں کسر نہیں چھوڑی جائے ..
تاریخ اشاعت : 2019-02-13
UrduPoint Network is the largest independent online media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2019, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.