بند کریں
صحت صحت کی خبریںعینک والا جن کا معروف کردار زکوٹا جن فالج کا شکار، مالی مسائل میں مبتلا

صحت خبریں

وقت اشاعت: 07/05/2015 - 15:59:57 وقت اشاعت: 07/05/2015 - 15:57:17 وقت اشاعت: 07/05/2015 - 15:14:40 وقت اشاعت: 07/05/2015 - 15:13:25 وقت اشاعت: 07/05/2015 - 14:59:59 وقت اشاعت: 07/05/2015 - 14:54:55 وقت اشاعت: 07/05/2015 - 14:29:01 وقت اشاعت: 07/05/2015 - 14:15:11 وقت اشاعت: 07/05/2015 - 14:09:51 وقت اشاعت: 07/05/2015 - 12:23:38 وقت اشاعت: 07/05/2015 - 12:11:00

عینک والا جن کا معروف کردار زکوٹا جن فالج کا شکار، مالی مسائل میں مبتلا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء)پی ٹی وی کے معروف ڈرامہ سیریل عینک والا جن میں زکوٹا جن کا کردار ادا کرنے والے منا لاہوری انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ فالج کا شکار یہ ورسٹائل اداکار شہر سے دور،اجاڑ بیابان جگہ پر زندگی کے دن پورے کر رہا ہے۔90کی دہائی میں پی ٹی وی کے مشہور ڈرامہ سیریل عینک والا جن کے زکوٹا جن مالی مسائل کی وجہ سے شہر سے باہر ایک غیر آباد اور سنسان علاقے میں رہائش پذیر ہیں۔

فالج کے مرض میں مبتلا منا لاہوری کو جہاں شہر سے باہر رہائش کی وجہ سے اپنے علاج میں مشکلات درپیش ہیں۔ وہیں ان کا یہ شکوہ بھی ہے کہ پاکستان میں زندہ فنکار کی قدر نہیں کی جاتی۔ جب فنکار مر جاتا ہے تو اس کی یاد میں تعزیتی ریفرنسز کرائیجاتے ہیں۔منا لاہوری کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کا پورا خاندان منا لاہوری کی بیماری کی وجہ سے مشکلات میں گھرا ہوا ہے۔ کسی حکومتی ادارے یا شخصیت نے ان کی امداد نہیں کی۔ منا لاہوری کی اہلیہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں شہر کے اندر رہائش فراہم کی جائے تا کہ ان کے شوہر کا علاج بہتر انداز میں ہو سکے۔

07/05/2015 - 14:54:55 :وقت اشاعت