پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج دو مریضوں میں مبینہ طورپر کانگو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء )پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں زیر علاج دو مریضوں میں مبینہ طورپر کانگو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہواہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حیات آبادمیڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں کانگو وائرس میں مبتلا مریضوں میں 29سالہ محمد ماجد اور 40سالہ عبدالصبور شامل ہیں ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دونوں مریضوں کو آئسو لیشن وارڈ میں منتقل کردیاگیا جبکہ خون کے نمونے ٹیسٹ کروانے کیلئے لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں۔

Your Thoughts and Comments