جب تک حوثی باغیوں کی بیرونی سرپرستی بند نہ ہوگی یمن میں امن قائم نہیں ہوسکتا ، سودی عرب کی طرف سے حملے بند کرنے اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کے باوجود حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر حملے ملت اسلامیہ کیلئے تشویشناک ہیں ، پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عرب کو تنہا نہیں چھوڑے گی،14مئی کو اتحاد امت کانفرنس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے

پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر 76ہزار سے زائد مساجد میں آئمہ اور خطبا کی سعودی عرب پر حملوں کی مذمت

جمعہ 8 مئی 2015 16:07

لاہور (آاُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) آئمہ اور خطباء نے کہا ہے کہ جب تک حوثی باغیوں کی بیرونی سرپرستی بند نہ ہوگی یمن میں امن قائم نہیں ہوسکتا ۔ سودی عرب کی طرف سے حملے بند کرنے اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کے باوجود حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر حملے ملت اسلامیہ کیلئے تشویشناک ہیں ۔ پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عرب کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

14مئی کو اتحاد امت کانفرنس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر ملک بھر کی76ہزار سے زائد مساجد میں آئمہ اور خطباء نے جمعہ کے اجتماعات میں حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ہوئے کہی۔ مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج ،مولانا عبد الکریم ندیم ،صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا ایوب صفدر،،مولانا عبد الحمید وٹو،مولانا طارق محمود مدنی(کراچی)،مفتی وحید احمد (کوئٹہ)مولانا عبد الحمید صابری (اسلام آباد)،مولانا حافظ محمد امجد(فیصل آباد) ، مولانا انوار الحق مجاہد(ملتان) ،مولانا عمار بلوچ (رحیم یارخان)،مولانا نعمان حاشر(راولپنڈی)،مولانا شفیع قاسمی (ساہیوال)،قاری احمد علی ندیم (سرگودھا) ،مولانا عمر عثمانی(گجرات)،مولانا اشفاق پتافی(مظفرگڑھ)،مولانا سید عبد الغفار شاہ حجازی(لودھراں)،مفتی عمر فاروق( خانیوال)،مولانا خورشید نعمانی(بہاولنگر)،مولانا عبید اللہ صابر(راجن پور)،مولانا سمیع اللہ ربانی(لیہ)،مولانا محمد اصغر کھوسہ(ڈیرہ غازیخان)،مولانا مبشر حضور (بہاولپور) ، مولانا محمد مشتاق لاہوری(لاہور)،مولانا رسال الدین آزاد (قصور)،میاں راشد منیر (سیالکوٹ)،الحاج طیب شاد قادری (شاہکوٹ)،مولانا فہیم الحسن (شیخوپورہ)، مولانا حسنین معاویہ (بھکر)،مولانا سعد اللہ لدھیانوی(ٹوبہ ٹیک سنگھ)،مولانا ممتاز کلیار (جڑانوالہ)،مولانا اظہار الحق (وہاڑی)،محمد اعجاز شاکری(خوشاب) ویگر نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارض حرمین الشریفین کے دفاع کیلئے سب کچھ قربان کرنے کو تیار کو تیار ہیں مگر کسی کو بھی حرمین الشریفین کی سلامتی اور مملکت سعودی عرب کے استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

(جاری ہے)

پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان (رجسٹرڈ)کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے جامع مسجد خلفائے راشدین جوہرٹاؤن لا ہور میں تحفظ حرمین الشریفین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یمن میں ایک قانونی حکومت کیخلاف بغاوت کرنے والوں کیخلاف سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے یمن حکومت کی درخواست پر کارروائی کی جس کو پورے عالم اسلام کی تائید حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو ممالک حوثی باغیوں کی پشت پناہی کررہے ہیں اورعراق،شام اور دیگر مقامات پر مسلمانوں کا قتل عام کروارہے ہیں اس پر عالم اسلام کو مل بیٹھ کر سوچنا چاہئے ۔ اب حوثی باغیوں نے غیر ملکی ایماء پر اور معاونت پر سعودی عرب کے شہروں پر حملے شروع کردئیے ہیں جو ملت اسلامیہ کیلئے ناقابل قبول ہیں ۔ اسلئے نہ صرف پاکستان بلکہ پوراعالم اسلام سعودی عرب کے ساتھ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 14مئی کو اسلام آباد میں ہونے والی اتحاد امت کانفرنس سعودی عرب یمن مسئلہ اور عالم اسلام کے دیگر مسائل پر اہم لائحہ عمل طے کرے گی۔پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ حکومت پاکستان کا موٴقف واضح ہے ۔ ارض حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پاکستان ہر ممکن قدم اٹھائے گا اور اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا۔

Browse Latest Health News in Urdu

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو

وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،ڈاکٹر محمد احمد سندھو