بند کریں
صحت صحت کی خبریںکھیلوں کے میدان آباد ہو نگے تو ہسپتال ویران ہو نگے ‘ایک صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ رکھتا ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 09/05/2015 - 20:59:03 وقت اشاعت: 09/05/2015 - 20:55:26 وقت اشاعت: 09/05/2015 - 20:54:25 وقت اشاعت: 09/05/2015 - 19:39:52 وقت اشاعت: 09/05/2015 - 18:06:49 وقت اشاعت: 09/05/2015 - 18:02:57 وقت اشاعت: 09/05/2015 - 18:01:07 وقت اشاعت: 09/05/2015 - 16:05:18 وقت اشاعت: 09/05/2015 - 15:07:39 وقت اشاعت: 09/05/2015 - 14:38:33 وقت اشاعت: 09/05/2015 - 14:27:37

کھیلوں کے میدان آباد ہو نگے تو ہسپتال ویران ہو نگے ‘ایک صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ رکھتا ہے ‘جو صحت مند معاشرے اور ملک کی تشکیل میں معاون ثابت ہوتا ہے‘کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کا مقصد مضبوط پاکستان کی تشکیل ہے

مسلم لیگ ضیاء کے سر براہ رکن قومی اسمبلی عجاز الحق نے جنا ح اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ہارون آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء ) مسلم لیگ ضیاء کے سر براہ رکن قومی اسمبلی عجاز الحق نے جنا ح اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا اور انھوں نے کہاکہ نے کھیلوں کے میدان آباد ہو نگے تو ہسپتال ویران ہو نگے ایک صحت مند جسم ہی صحت مند دماغ رکھتا ہے جو صحت مند معاشرے اور ملک کی تشکیل میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کا مقصد مضبوط پاکستان کی تشکیل کے لئے ازحد ضروری ہے ۔

آج کے دور میں نشہ جیسی لعنت کو دور بھاگنے کے لئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کر نا ہو گا ۔واضح رہے کہ اس اسٹیڈیم پر 60لاکھ روپے کی خطیر رقم وائٹل کے سر براہ حاجی محمد سعید نے بطور عطیہ خرچ کی ہے ۔اس موقع پر ڈی سی او بہاولنگر سید حیدر اقبال ،ڈی پی او بہاولنگر منتظر مہدی ،ایم پی اے چوہدری غلام مر تضیٰ ،سابق تحصیل ناظم حاجی محمد یٰسین ،ایم پی اے حاجی محمد نعیم انور ،وائٹل گروپ کے روح رواں حاجی محمد سعید کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں شائقین بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر قومی کبڈی ٹیم کے نامور کھلاڑ ی کیپٹن قومی ٹیم شفیق چشتی ، لالہ عبید اﷲ کمبوہ ،اکمل ڈوگر ،سجاد گجر ،لالہ صغیر ،فاروق جٹ ،اختر خان پٹھان ،اجمل ڈوگر ،خادم پٹھان ،غلام فرید وٹو ،جاوید وٹو ودیگر نے بھی کھیل میں حصہ لیکر شائقین کے سے بھر پور داد حاصل کی ۔جیتنے والی ٹیم کو وائٹل گروپ کی جانب سے ایک لاکھ روپے نقد کیش جبکہ رنر اپ ٹیم کو 80ہزار روپے کیش نقد انعام سے نوازا گیا ۔

بعد ازاں شہر کی معروف سماجی وصحافتی شخصیت زاہد حسین انجم سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی چوہدری اعجاز الحق نے کہا ہے کہ قومی اداروں اور افواج پاکستان کیخلاف پراپگنڈہ کرنے والے عناصرکسی صورت محب وطن نہیں ہوسکتے۔ضیاء لیگ کی طرح پی ٹی آئی کا جن بوتل میں بند کرنے کے پاکستان مسلم لیگ ن کے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔آزادی صحافت کے ساتھ ساتھ افراتفری پھیلانے والے الیکٹرونک میڈیا کی بھی لگام ہونی چاہیے ۔

اعجازالحق نے مزید کہا کہ کراچی آپریشن اور ضرب عضب کو کوئی سیاسی یا مذہبی جماعت اپنے خلاف انتقامی کاروائی نہ سمجھائیں یہ بھتہ خوروں اور ملک دشمن عناصرکے خلاف موئثر کاروائی ہے جو افواج پاکستان اور حکومت پاکستان کی جانب جاری ہے اسے تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کی بھرپورحمایت حاصل ہے۔صحافت ملک کا چوتھا ستون ہیے جس کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔

مثبت اور ذمہ دار رپورٹنگ سے معاشرے میں بہتری ممکن ہے۔بڑے شہروں کی طرح علاقائی صحافیوں کو بھی مراعات دینا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔علاقائی صحافی جو مشکل حالات میں بھی اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سمیت تمام سیاسی قائدین جو برسراقتدار رہے یاہیں ملک کو آئی ایم ایف اوردیگر غیرملکی اداروں کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ہے ۔ملک کی بہتری کیلئے قومی اداروں سیاستدانوں کو ملکرمتفقہ ایجنڈا طے کرتے ہوئے اس پر عمل پیراہونا ہوگاتاکہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالتے ہوئے حقیقی عوامی ریلیف کو ممکن بنایا جاسکے۔

09/05/2015 - 18:02:57 :وقت اشاعت