پاکستان کے حکمران 68سالوں سے مسلسل نظریہ پاکستان سے غداری اور بے وفائی کر کے چلے آرہے ہیں، عدالتوں میں اب بھی فرنگی ،تعلیمی اداروں میں طبقاتی و استحصالی نظام ہے، عوام ظلم و جبر کے نظام کے خاتمہ کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا اجتماع عام سے خطاب

ہفتہ 9 مئی 2015 21:53

صوابی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 مئی۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کے حکمران 68سالوں سے مسلسل نظریہ پاکستان سے غداری اور بے وفائی کر کے چلے آرہے ہیں، ان حکمرانوں نے ایک دن کیلئے بھی نظریہ پاکستان کے تحت نظام شریعت نافذ نہ کر سکے جس کی وجہ سے آج بھی پاکستان کے عدالتوں میں فرنگی کا نظام اور تعلیمی اداروں میں طبقاتی اور استحصالی نظام ہے، عوام ظلم اور جبر کے اس نظام کے خاتمے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

وہ ہفتہ کو دارالعلوم منصبدار صوابی میں ایک بڑے اجتماع عام سے خطاب کر رہے تھے۔ سراج الحق نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کیلئے ایسے قوانین بنائے تاکہ الیکشن کمیشن خود مختار اور مالی طور پر بھی مستحکم ہوں تاکہ ملک میں دھاندلی کے تمام راستے بند ہو سکے انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 125پر الیکشن ٹریبونل کا جو فیصلہ آیا ہے حکومت کو ملک میں جمہوریت کے استحکام اور صاف و شفاف الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے اس فیصلے کو ہر حال میں ماننا ہو گا ۔

(جاری ہے)

کیونکہ جب بھی ملک میں الیکشن ہوتے ہیں اس کے بعد آپس کی لڑائی شروع ہو جاتی ہے اور یہ سب کچھ دھاندلی کے سبب ہو تے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت نے دھرنوں کی وجہ سے الیکشن کمیشن قائم کیا ہے مصالحتی سیاسی جر گوں کے نتیجے میں مرکزی حکومت کے ٹینشن کا خاتمہ کیا گیا جب کہ دھرنوں کی ہی وجہ سے تحریک انصاف کے ممبران نے اسمبلی کا رخ کیاورنہ آج ملک میں پارلیمنٹ ہو تی اور نہ ہی حکومت قائم رہتی ۔

اس لئے کسی کو الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کی مخالفت نہیں کر نی چاہئے حکومت ہر حال میں اس فیصلے کو قبول کریں۔انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ انتخابات شفاف چاہتے ہیں تاکہ ملک میں غربت ، بد امنی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوں اس لئے نظام شریعت کا نفاذ کر نا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی طور پر غیر مستحکم ہے پاکستان کے بچے بچے کو آئی ایم ایف کا مقروض بنا دیا گیا ہے ۔

جس کی وجہ سے آج غریب ، مہنگائی ، بے روزگاری اور بد امنی ہے جب کہ زیادہ تر متاثر ہ علاقہ قبائلی علاقہ جات اور خیبر پختونخوا ہے جو بد امنی اور دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے سراج الحق نے کہا کہ یہ سب کچھ وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے اور اسکا ذمہ دار وفاق ہے ۔اسی طرح جنرل پرویز مشرف کی غلط پالیسیوں نے بھی کے پی کے سمیت پورے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے حالانکہ مرکزی حکومت کو خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ تعاون اور مالی سپورٹ کرنا چاہئے تھا تاکہ روزگار کے مواقع پیدا ہو کر بے روزگاری کا خاتمہ ہو ں انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ظلم کے نظام سے بغاوت کا اعلان کر تی ہے اگر آج ناروے ، ڈنمارک ، برطانیہ اور فرانس میں اچھا نظام ہے اور وہاں لوگوں کو روزگار او ر وظیفہ مل رہا ہے تو یہ حضرت عمر فاروقؓ کا رائج کر دہ نظام ہے اور یہ فلاحی معاشرہ اس نے قائم کیا تھا۔

مگر بد قسمتی سے ہمیں ظلم کا نظام ملا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم بیرون ملک دوروں میں اپنے بھائی کو ساتھ لے جاتے ہیں حالانکہ انہیں کے پی کے کے وزیر اعلیٰ کو بھی ساتھ لے جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی اتحادی حکومت نے صوبے کے حقوق کیلئے دھرنے کا جو اعلان کیا ہے اس پر تمام سیاسی جماعتیں سیاست سے بالاتر اور پوری قوم صوبائی حکومت کی پشت پر کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کی حکومت مسلسل دو سال سے کے پی کے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سینیٹ اور پارلیمنٹ میں موجود 550ممبران صرف اپنے مفادات کے لئے سیاست کر تے ہیں اسمبلی میں اس سٹیٹس کو کو ختم کر نا ہو گا کیونکہ جب تک سٹیٹس کو قائم ہو گا تو ملک میں کوئی انقلاب نہیں آسکتا ہے جماعت اسلامی چترال سے کراچی تک قوم کو متحد کر کے نظام شریعت کے لئے عملی جدوجہد کر رہی ہے ۔

کیونکہ فرنگی اور امریکی ایجنٹ حکومتوں نے ایک دن کے لئے بھی شریعت نافذ نہیں کی پی پی پی ، پی ایم ایل این اور رنگ برنگ حکومتوں کو عوام نے دیکھ لیا اسی طرح ایزی لوڈ اور کرپشن کی حکومت کل کی بات ہے ایزی لوڈ ، مارشل لاء ، پی پی پی اور پی ایم ایل کی حکومتوں میں عوام کی خیر نہیں بلکہ نظام شریعت میں عوام کا فلاح او ر خیر ہے انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندان اور صوابی کے عوام کے ساتھ ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والے پائلٹ میجر وسیم فیصل کی شہادت پر تعزیت اور آفسوس کا اظہارکرتا ہوں صوابی ایک ایسا علاقہ ہے جس نے ہمیشہ قوم اور ملک کے خاطر قر بانی دی ہے کرنل شیر خان جیسے با صلاحیت سفوت نے ملک اور قوم کے لئے جام شہادت نوش کی اور آج میجر فیصل جیسے فرزند صوابی نے جام شہادت نوش کی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اگر جماعت اسلامی اقتدار میں آئی تو تیس ہزار آمدن سے کم خاندان کو آٹا، دال ، چائے، گھی اور چینی کم نرخوں پر فراہم کرئے گی۔ جب کہ نرسری سے میٹرک تک یکساں نظام اور نصاب تعلیم رائج کرئے گی تاکہ امیر اور غریب کا فرق ختم ہو سکے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا چین کے ساتھ چالیس ارب ڈالر کا جو معاہدہ ہوا ہے اگر اس پر عمل نہ ہوا تو ہم حکومت کو دوسرے روٹ پر عمل کرنے نہیں دینگے۔

یہ وطن کی ترقی کا منصوبہ ہے مگر میاں نواز شریف کالا باغ ڈیم کی طرح یہ متنازغہ بنانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح اگر جماعت اسلامی کو اﷲ پاک نے اختیار دیا تو پانچ امراض یر قان، کینسر، امراض قلب، گر دے اور بچوں کے تھییلی سیمیا کا مفت علاج ہو گا۔ جس طرح صدر ، وزیر اعظم، وزراء اور ممبران اسمبلی کے مفت علاج ہو تے ہیں اور صدر ، وزیر اعظم ہاؤس اور اسمبلی کے دروازے غریب عوام کے لئے کھولیں گے یہ ہمارا ایجنڈا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی