بند کریں
صحت صحت کی خبریںوفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے خلاف بھرپور مہم کا آغاز( کل) ہوگا
کمیونٹی مولائزیشن ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 10/05/2015 - 20:42:44 وقت اشاعت: 10/05/2015 - 17:40:56 وقت اشاعت: 10/05/2015 - 17:02:28 وقت اشاعت: 10/05/2015 - 15:11:20 وقت اشاعت: 10/05/2015 - 15:02:43 وقت اشاعت: 10/05/2015 - 14:31:33 وقت اشاعت: 10/05/2015 - 14:11:06 وقت اشاعت: 10/05/2015 - 14:04:42 وقت اشاعت: 10/05/2015 - 12:11:46 وقت اشاعت: 09/05/2015 - 22:38:35 وقت اشاعت: 09/05/2015 - 21:53:25

وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے خلاف بھرپور مہم کا آغاز( کل) ہوگا

کمیونٹی مولائزیشن مہم کے دوران مقامی لوگوں اور سکولوں کے طلبا کی شرکت یقینی بنائی جائے گی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 مئی۔2015ء)ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کی زیراہتمام وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں احتیاطی اقدامات کے پیش نظر ڈینگی کے خلاف بھرپور مہم کا آغاز( کل) پیر سے ہوگا پہلا مرحلہ 17مئی تک جاری رہے گا ۔ انچارج ڈینگی سرویلینس سیل ڈاکٹر ایم نجیب درانی کے مطابق ڈینگی کے خلاف مہم کے دوران کمیونٹی موبلائزیشن ، مچھر لاروے کی سمپلنگ ، ایسے مقامات کی نشاندہی جہاں ڈینگی لاروے کی ممکنہ افزائش ہو سکتی ہے وہاں دوائی کا چھڑکاو اور مخصو ص مقامات پر فیومی گیشن مچھرمار اسپرے کیا جائے گا۔

کمیونٹی مولائزیشن مہم کے دوران مقامی لوگوں اور سکولوں کے طلبا کی شرکت یقینی بنائی جائے گی اور پمفلٹس تقسیم کئے جائیں گے ۔یونین کونسل سطح پر سمینارز کا اہتمام کیا جائے گا ۔سینی ٹیشن انسپکٹرز ایسے مقامات کی نشاہدہی کرینگے جہاں ڈینگی لاروے کی افزائش کا امکان ہوسکتاہے وہاں دوائی چھڑکی جائے گی اور بعد میں ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں مخصوص مقامات پر فیومی گیشن اور مچھر مار اسپرے کرینگی ۔

انھوں نے بتایاکہ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے گیارہ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو دیہی علاقوں میں لیڈی ہیلتھ ورکرز ، سینیٹری انسپکٹرز ، یونین کونسلوں کے عملے اور لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی کے عملے کے ہمراہ مل کرکام کرینگی۔ یونین کونسل سطح پر صفائی کے خصوصی انتظامات پر توجہ دی جائے گی ۔ ڈاکٹر نجیب درانی نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں ۔ کوڑا کرکٹ مقررہ جگہوں پر ڈمپ کریں۔ گھروں میں پانی ڈھانپ کررکھاجائے ۔مچھروں کی افزائش نہ ہونے دیں اور مچھروں سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ۔

10/05/2015 - 14:31:33 :وقت اشاعت