چین کے تاریخی سرمایہ کاری پیکیج پر عملدرآمد کیلئے جان لڑا دیں گے ‘مسلم لیگ(ن) حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیاں با رآور ثابت ہورہی ہیں، معیشت مضبوط ہوئی ہے‘پاکستان کو دہشت گردی ،توانائی بحران، غربت اوردیگر مسائل سے نجات دلانے کا وعدہ پورا کریں گے‘وسائل کو امانت سمجھ کر دیانتداری سے فلاح عامہ اور محروم معیشت طبقات کے معیار زندگی بلند کرنے پر صرف کر رہے ہیں‘ توانائی بحران کا خاتمہ اولین ترجیح ہے

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبا زشریف کی بھکر سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ سے گفتگو

پیر 11 مئی 2015 20:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 مئی۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے باعث قومی معیشت بہتر ہو رہی ہے-غیر ملکی سرمایہ کاروں کا حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد بڑھا ہے- معاشی آزادی کے بغیر حقیقی آزادی کا تصور ادھورا ہے- مضبوط معیشت سے قومیں مضبوط ہوتی ہیں- وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں وفاقی حکومت کی جانب سے سرمایہ کاری، معاشی ، تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اپنائی گئی حکمت عملی بار آور ثابت ہو رہی ہے- وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کااظہار بھکر سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہو ں نے ان سے ملاقات کی۔

ملاقات کرنے والو ں میں سینیٹر محمد ظفراﷲ خان ڈھانڈلہ، ایم این اے ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ، اراکین صوبائی اسمبلی غضنفر عباس چھینہ، امیر عنایت شاہانی اور انعام اﷲ خان نیازی شامل تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اراکین پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی اور توانائی بحران نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے-تعلیم، صحت ، زراعت، صنعت اورزندگی کے تمام شعبے دہشت گردی اور توانائی بحران سے متاثر ہوئے ہیں -حکومت نے توانائی بحران کے خاتمے کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے اور اس ضمن میں ہر ضروری قدم اٹھایا جا رہاہے-انہو ں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سیاست کا مقصد عوام کی خدمت اورمحروم معیشت طبقات کے معیارزندگی کو بلند کرناہے- وسائل قوم کی امانت سمجھ کر دیانتداری کے ساتھ عوام کی فلاح و بہبود پر صرف کئے جارہے ہیں- گزشتہ سات برس سے صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں او رصوبے بھر میں دانش سکولز، آشیانہ ہاؤسنگ سکیم،میٹروبس ، تعلیمی فنڈ اورخودروزگار سکیم جیسے فلاحی منصوبے کامیابی سے جاری ہیں جن سے صوبے کے غریب عوام بڑی تعداد میں مستفید ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوست ملک چین کے ساتھ طے پانے والے 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں میں 20ارب ڈالر توانائی کے منصوبوں کیلئے ہیں-انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی او رعوام کی خوشحالی کے لئے چین کا تاریخ ساز اقتصادی پیکیج انتہائی اہمیت کاحامل ہے اور اس سرمایہ کاری پیکیج کے تحت طے پانے والے معاہدوں اور منصوبوں کو مکمل کرنے میں جان لڑا دیں گے اورپاکستان کودہشت گردی، توانائی بحران ، غربت، بیروزگاری اور دیگر مسائل سے نجات دلانے کا وعدہ پورا کریں گے -

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی