میڈیکل کالجز میں پڑھانیوالے ڈاکٹر متعلقہ ضلعی ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں میں مریضوں کا طبی معائنہ بھی کریں ، چودھری عبدالمجید

بینظیر میڈیکل کالج میرپور کی عمارت کا ڈیزائن فوری فائنل ، ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جائے ہسپتالوں میں حاصل آمدنی کا 50 فیصد ہسپتال میں ہی خرچ کرنے کی منظوری بارے قائم کمیٹی رپورٹ جمع کرائے، اجلاس سے خطاب

منگل 12 مئی 2015 17:39

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء)وزیراعظم آزاد حکومت ریا ست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے ہدایت کی ہے کہ میڈیکل کالجز میں پڑھانے والے ڈاکٹر متعلقہ ضلعی ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں میں مریضوں کا طبی معائنہ بھی کریں بے نظیر میڈیکل کالج میرپور کی عمارت کا ڈیزائن فوری فائنل کیا جائے تاکہ اس پر کام شروع کیا جا سکے۔ ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جائے۔

ہسپتالوں میں حاصل آمدنی کا 50 فیصد ہسپتال میں ہی خرچ کرنے کی منظوری کے حوالے سے قائم کمیٹی اپنی رپورٹ جمع کرائے۔ ہسپتالوں میں ایمولینس گاڑیوں کی فراہمی کا معاملہ بھی حل کیا جائے وہ منگل کے روز یہاں وزیر اعظم سیکرٹریٹ منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں وزیر صحت سردار قمر الزمان، وزیر تعلیم کالجز و آئی ٹی محمد مطلوب انقلابی، سیکرٹری مالیات ملک محمد صادق، سیکرٹری صحت بریگیڈیئر طارق حسین، سیکرٹری سروسز چوہدری منیر، پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر محمود بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں میڈیکل کالجز کے الحاق، مختلف اسامیوں کی تخلیق، آزاد خطہ میں صحت کی سہولیات میں مزید اضافہ سمیت امور کو زیر بحث لایا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے میڈیکل کالجز کے یونیورسٹیوں سے الحاق کا معاملہ فوری یکسو کرنے کی ہدایت کی جس پر اجلاس کو سیکرٹری صحت نے بتایا کہ میرپور اور پونچھ میڈیکل کالجز کا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ساتھ جبکہ مظفرآباد میڈیکل کالج کا پمز یونیورسٹی یا یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ساتھ الحاق کیا جا رہا ہے جس کے لیے کارروائی جاری ہے۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ میڈیکل کالجز میں پڑھانے والے اساتذہ ڈاکٹر قریبی ہسپتال میں غریب عوام کا طبی معائنہ بھی کریں تاکہ عام آدمی کو بھی ریلیف مل سکے۔ اس موقع پر وزیر صحت نے وزیر اعظم کو تجویز دی کہ راولاکوٹ اورباغ کے درمیان صرف 25 منٹ کا فاصلہ ہے لہذا راولاکوٹ میڈیکل کالج کے اساتذہ کو باغ ہسپتال تک اپنی خدمات بڑھانے کا پابند کیا جائے جس کی وزیر اعظم نے منظوری دیدی۔

وزیر صحت نے ہسپتالوں میں موجود خراب حالت میں کھڑی ایمبولینس گاڑیوں کے مسئلہ کی طرف اجلاس کی توجہ دلائی اور محکمہ صحت کی نیلام کی گئی گاڑیوں سے حاصل ہونے والے ایک کروڑ روپے سے نئی گاڑیاں خرید کر دینے کا معاملہ بھی اٹھایا جس پر وزیر اعظم نے سیکرٹری مالیات کو یہ معاملہ بھی جلد یکسو کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیر صحت نے بتایا کہ بہت جلد مظفرآباد میں گردے کے مریضوں کے لیے ڈائیلاسز یونٹ قائم کیا جا رہا ہے۔

یونٹ کے لیے جگہ موجود ہے جبکہ یونٹ ایک غیر سرکاری تنظیم لگا کر دے گی یہ یونٹ کراچی کے بعد گردے کے امراض کا دوسرا بڑا سنٹر ہو گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کابینہ کی صحت کے متعلق قائم سب کمیٹی کے رکن اور وزیر تعلیم کالجز مطلوب انقلابی نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مزید سہولیات بڑھانے پر فوکس کریگی اور اس ضمن میں مزید وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حخومت کا ہدف غریب عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں سہولیات فراہم کر کے ان کا معیار زندگی بلند کرنا ہے۔ سیکرٹری صحت بریگیڈیئر طارق حسین نے اجلاس کو بتایا کہ مظفرآباد میڈیکل کالجز میں طلبہ نے ہڑتال ختم کر دی ہے۔ ان کے معاملات کو یکسو کر دیا گیا ہے جبکہ وہ ایک دن بعد میرپور کا دورہ کریں تاکہ میرپور کالج کے طلبہ کے معاملات کو بھی یکسو کر دیا جائیگا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی