صوبے میں لوگوں کو صحت کی سہولتوں کی دستیابی نہ ہونے کے برابر ہے‘ میاں منظور احمد وٹو

جمعرات 14 مئی 2015 16:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر، میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ صحت کی سہولتوں کو آؤٹ سورس کرنا حکومت پنجاب کی ناکامی ہے کیونکہ لوگوں کو صحت کی سہولتوں کی دستیابی نہ ہونے کے برابر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹر ملتے ہیں اور نہ ہی ادویات دستیاب ہیں، اور شعبہ حادثات صرف نام ہی کے ہیں کیونکہ وہاں زندگی بچانے والی دوائیوں تک کا فقدان ہے، دوسری بیماریوں کے علاج کے لیے دوائیوں کی دستیابی کا تو بعد میں سوال پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے ہسپتال کے ایک سینےئر ترین ڈاکٹر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں شفٹ کرنا پڑا کیونکہ ہسپتال میں دل کے امراض کے لیے خریدی گئی مشینیں کئی سالوں سے خراب پڑی ہیں اور محکمہ صحت نے انہیں ٹھیک کروانے یا تبدیل کرنے کے لیے فنڈز جاری نہیں کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بنیادی صحت کے مرکزوں کا خدا ہی حافظ ہے۔

جہاں پر ڈاکٹروں کی تعیناتی ہی نہیں ہوتی ہے اور ان مرکزوں کا علاقے کے بااثر لوگ صحت کی سہولتوں کی دستیابی کے علاوہ دوسرے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی ایک بڑی آبادی کو صاف پینے کا پانی دستیاب نہیں جس سے ہیپاٹائٹس کا مرض وباء کی طرح پھیل گیا ہے اور یہ عوامی صحت کے لیے ایک ڈراؤنی حقیقت بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مجوزہ آؤٹ سورسنگ کی پالیسی سے ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹاف میں بڑی تشویش کا باعث بنے گی جس سے وہ انتہائی اقدامات اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے اور صوبے میں صحت کے نظام کے درہم برہم ہونے کا شدید خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ حکومت اس پالیسی کو سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر نافذ کرے گی جسکا شدید رد عمل ہو گا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اس حکومت کا مشاورت کرنے کا ریکارڈ بہت مایوس کن ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی