بند کریں
صحت صحت کی خبریںپانچ سال کے بعد شوگر کے مریضوں میں خونی نالیوں کی پیچیدگیاں شروع ہو جاتی ہیں،لہسن اور ادرک ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 14/05/2015 - 19:27:45 وقت اشاعت: 14/05/2015 - 19:21:07 وقت اشاعت: 14/05/2015 - 19:21:07 وقت اشاعت: 14/05/2015 - 19:10:27 وقت اشاعت: 14/05/2015 - 18:14:47 وقت اشاعت: 14/05/2015 - 18:07:00 وقت اشاعت: 14/05/2015 - 17:56:38 وقت اشاعت: 14/05/2015 - 17:56:38 وقت اشاعت: 14/05/2015 - 17:56:38 وقت اشاعت: 14/05/2015 - 17:32:53 وقت اشاعت: 14/05/2015 - 16:59:02

پانچ سال کے بعد شوگر کے مریضوں میں خونی نالیوں کی پیچیدگیاں شروع ہو جاتی ہیں،لہسن اور ادرک کا استعمال خون کی نالیوں کی پیچیدگیوں سے محفوظ رکھتا ہے ، طبی ماہرین

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء )ادارہ فروغ طب یونانی پاکستان کے طبی ماہرین حکیم عبدالوحید سلیمانی، حکیم محمد افضل میو، حکیم عروہ وحید سلیمانی، حکیم عمار وحید سلیمانی، حکیم سید عمران فیاض، حکیم طاہر خان، حکیم شوکت علی سندھو، حکیم غلام فرید میر، حکیم سید عارف رحیم اور حکیم فیصل طاہر صدیقی نے ذیا بیطس سے ہونے والی پیچیدگیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ سال کے بعد ذیابیطس ـ( شوگر) کے مریضوں میں خون کی بڑی اورچھوٹی نالیوں کی پیچیدگیاں شروع ہو جاتی ہیں اگر وقت پر اس کا مو ئثر علاج اور پرہیز نہ کیا جائے تو بیماری خطرناک صورت اختیار کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان پیچیدگیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں فالج، ہارٹ اٹیک، گردے خراب ہونا، آنکھوں کی بینائی اور پاؤں کی جلن شامل ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ لہسن اور ادرک کے استعمال سے خون کی نالیوں کی پیچیدگیوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ اُنھوں نہ کہا کہ ذیا بیطس شوگر کے مریض اپنے پاؤں کا خیال رکھیں اور جلد کو نرم رکھنے والی کریموں کا استعمال کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طب یونانی میں ذیابیطس (شوگر) کا مو ئثر علاج موجود ہے ۔ سلیمانی دواخانہ کی تیار کردہ میڈیسن ا عجاز نو کا باقاعدہ استعمال شوگر کو کنٹرول رکھتا ہے۔

14/05/2015 - 18:07:00 :وقت اشاعت