مظفر گڑھ ، بستی پنجے والامیں زمیندارکے گھر سے لسی لیکر پینے والے45افراد کی حالت غیر ،متعدد کی حالت تشویشناک ، ہسپتال منتقل ،ایمر جنسی وارڈ میں مریضوں کیلئے بستر کم پڑ گئے ، زمیندار گرفتار

جمعرات 14 مئی 2015 19:21

مظفر گڑھ ، بستی پنجے والامیں زمیندارکے گھر سے لسی لیکر پینے والے45افراد کی حالت غیر ،متعدد کی حالت تشویشناک ، ہسپتال منتقل ،ایمر جنسی وارڈ میں مریضوں کیلئے بستر کم پڑ گئے ، زمیندار گرفتار

مظفر گڑھ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء )مظفر گڑھ کی بستی پنجے والاکے زمیندارکے گھر سے لسی لیکر پینے سے بستی کے45افراد کی حالت غیر ہو گئی ،متعدد کی حالت تشویشناک میں صدر ہسپتال مظفر گڑھ منتقل کر دیا گیا ،ایمر جنسی وارڈ میں مریضوں کے لیے بستر کم پڑ گئے ،واقعہ کی اطلاع ملنے پر فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اور ریسکیو1122کے اہلکاروں نے امدادی کاروائی کی،پولیس نے زمیندار کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا تفصیل کے مطابق مظفر گڑھ کی بستی پنجے والے میں بستی کے مقامی افراد نے معمول کے مطابق زمیندار رمضان ماہڑہ کے گھر سے لسی لیکر پی تو بستی کے درجنون افراد کی حالت غیر ہوگئی جس پر شمیم مائی ،امتیاز ،نادر عباس ،علی عباس ،شمو مائی ،ریشم ،طاہر عباس ، صائمہ مائی ،راشد ،سانول ،محمد عارف ،سجاد ،غلام عباس ،ریاض ،رخسانہ ،آمنہ مائی ،اقبال مائی ،نزیراں مائی ،گلشن ،شاہد حسین ،بگو بی بی ،عامر حسین ،زرینہ ،علمدار ،آمنہ ،عاصمہ ،ریاض حسین ،ساجد ،تسلیم ،نادیہ ،مجاہد ، جنت مائی ،لعل مائی ،شہناز سمیت 45افراد کو فوری طور پر صدر ہسپتال مظفر گڑھ منتقل کیا گیا جہاں پر متاثر ہ افراد کے لیے بستر کم پڑ گئے اور مریض فرش پر پڑے اپنا علاج کرواتے رہے جبکہ قائمقائم ایم ایس ڈاکٹر مہر اقبال نے ایمر جنسی وارڈ میں ایمر جنسی نافذ کر کے اضافی پیر امیڈیکل سٹاف طلب کر کے مریضوں کا علاج کر وایا ۔

(جاری ہے)

جبکہ تھانہ سٹی مظفر گڑھ پولیس نے زمیندار رمضان ماہڑہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے ۔واقعہ کی اطلاع پر اے سی ڈاکٹر سیف اﷲ ،ڈی ایس پی سٹی احسان اﷲ شاد ،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اطہر اقبال بھی ہسپتال پہنچ گئے اور مریضوں کے علاج کی نگرانی کر تے رہے ۔اور زہریلی لسی سے متاثر ہونیوالے افراد کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دئیے گئے ہیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی