ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ذوالفقار مرزا کی درخواست ضمانت منظور کرلی

میری جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک فریال تالپور ،آصف زرداری کو جیل کی کھولیوں میں نہ پہنچادوں،سابق وزیر داخلہ سندھ

جمعرات 14 مئی 2015 19:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے آرام باغ تھانے میں درج مقدمے میں ذوالفقار مرزا کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ساؤتھ احمد صبا کی عدالت میں اپنے خلاف آرام باغ تھانے میں درج کار سرکار میں مداخلت کے مقدمہ میں درخواست ضمانت دائر کی تھی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے عوض 30 مئی تک ذوالفقار مرزا کی عبوری ضمانت منظور کرلی مقدمہ 9مئی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے واپسی پر بکتر بند گاڑی پر چڑھ کر تقریر کرنے کے الزام میں درج کیا گیا تھادرخواست ضمانت منظور ہونے کے بعد ذوالفقار مرزا نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقدمات کے بعد آصف علی زرداری کو جیل بھیجنے جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ میری دہشت گردی کی عدالتوں سے ضمانت منظور ہوئی تو وزیر اعلی کی کرسی کھسکنے لگی جس پر میرے خلاف ایک اور مقدمہ درج کیا گیا انہوں نے کہا میں اپنے لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے گاڑی پر چڑھا تھا انہوں نے کہا کہ میری جنگ جاری رہے جب تک فریال تالپور اور آصف علی زرداری کو جیل کی کھولیوں میں نہ پہنچادوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا میں کراچی سے بدین اور پھر حیدرآباد جاؤں گا اور اس کے بارے میں آصف علی زرداری کو پہلے ہی آگاہ کررہا ہوں۔ انہوں نے کہ راؤ انوار ملیر میں پانچ لاکھ ایکڑ قبضہ کی گئی زمینوں کی حفاطت کرتا ہے اور ان زمینوں پر آصف علی زرداری نے قبضہ کیا ہوا ہے ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی