نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کے قیام کانوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے ٗ بائی باز رواں ماہ منظور کرلئے جائینگے ٗ انجینئر بلیغ الرحمن

پٹرول پمپس کے سٹورز تو رات بھر کھلے رہتے ہیں، ادویات کی دکانیں بھی بند نہیں کی جاتیں ٗ وزیرمملکت

جمعرات 14 مئی 2015 19:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کے قیام کانوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے ٗ بائی باز رواں ماہ منظور کرلئے جائینگے ٗ پٹرول پمپس کے سٹورز تو رات بھر کھلے رہتے ہیں، ادویات کی دکانیں بھی بند نہیں کی جاتیں جمعرات کو سینٹ میں عوامی درخواست پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیر مملکت برائے تعلیم و تربیت انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا کہ نومبر 2012ء میں نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا مقصد انجینئرنگ کی مخلتف کیٹیگریوں کو اس کے تحت لانا تھا اس کے بائی لاز پر پاکستان انجینئرنگ کونسل نے اعتراض کیا، اس حوالے سے اعتراضات دور کرنے کے لئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس نے کام شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا میں بیچلر پروگرام چار سال ہے، پاکستان میں بھی چار سال کا ہونا چاہیے، بی ٹیک کا نام بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، رواں ماہ میں کمیشن کے اجلاس میں نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کے حتمی بائی لاز کی منظوری دیدی جائے گی اور اس کو آپریشنل کر دیا جائے گا۔ قبل ازیں میاں عتیق شیخ نے کہا کہ ہایئر ایجوکیشن کمیشن نے نیشنل ٹیکنالوجی کونسل بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ بی ٹیک اور ڈپلومہ انجینئرز کو بھی دوسرے انجینئرز کے برابر لایا جا سکے۔

سینیٹر محسن لغاری نے کہا کہ اس کونسل کو آپریشنل کیا جائے، یہ بہت اہم کونسل ہے۔ بعد ازاں سینیٹر سلیم ایچ مانڈوی والا کے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا کہ توانائی کی بچت کے لئے کابینہ کمیٹی برائے توانائی نے دکانیں رات 8 بجے ، شادی ہال 10 بجے اور ریسٹورنٹ 11 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بازار رات کو جلد بند ہو جاتے ہیں، پٹرول پمپس کے سٹورز تو رات بھر کھلے رہتے ہیں، ادویات کی دکانیں بھی بند نہیں کی جاتیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی