بند کریں
صحت صحت کی خبریں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن لاہور کے تحت سبزہ زارمیں ایک بڑے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
پانچ ہزار ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 14/05/2015 - 20:48:51 وقت اشاعت: 14/05/2015 - 20:37:23 وقت اشاعت: 14/05/2015 - 20:32:56 وقت اشاعت: 14/05/2015 - 20:24:36 وقت اشاعت: 14/05/2015 - 20:18:17 وقت اشاعت: 14/05/2015 - 20:09:21 وقت اشاعت: 14/05/2015 - 20:09:09 وقت اشاعت: 14/05/2015 - 19:58:01 وقت اشاعت: 14/05/2015 - 19:44:48 وقت اشاعت: 14/05/2015 - 19:38:05 وقت اشاعت: 14/05/2015 - 19:31:27

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن لاہور کے تحت سبزہ زارمیں ایک بڑے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پانچ ہزار سے زائد مریضوں کے طبی معائنہ کے ساتھ ساتھ سینکڑوں افراد کی بلڈ گروپنگ ، شوگر ٹیسٹ اور الٹراساؤنڈ بھی کیے گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء )جماعۃ الدعوۃ کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن لاہور کے تحت سبزہ زارمیں ایک بڑے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں پانچ ہزار سے زائد مریضوں کے طبی معائنہ کے ساتھ ساتھ سینکڑوں افراد کی بلڈ گروپنگ ، شوگر ٹیسٹ اور الٹراساؤنڈ بھی کیے گئے۔ میڈیکل کیمپ سکیم موڑ سبزہ زار ملتان روڈ پر لگایا گیا جبکہ اس کی سرپرستی جماعۃ الدعوۃ اقبال ٹاؤن کے ناظم حافظ محمد شعیب نے کی ۔

لوگوں کے شدید رش کے باعث فری میڈیکل کیمپ مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے ہی شروع کرنا پڑا اور دیکھتے ہی دیکھتے کیمپ ایک فیلڈ ہسپتال کی شکل اختیار کرگیا جبکہ کیمپ کا اختتام بھی مقررہ وقت سے ڈیڑھ گھنٹہ بعد کرنا پڑا۔ میڈیکل کیمپ پر اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی بڑی ٹیم نے اپنی رضاکارانہ خدمات سرانجام دیں جن میں تین لیڈی ڈاکٹروں سمیت 18 ڈاکٹرزشامل تھے جبکہ دس رکنی پیرامیڈیکل اسٹاف سمیت پچاس سے زائد رضاکاروں نے بھی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے اس فری میڈیکل کیمپ پر آنے والے مریضوں کو طبی مشوروں کے ساتھ ساتھ ہزاروں روپے مالیت کی ادویات بھی جماعت کی جانب سے مفت فراہم کی گئیں۔ میڈیکل کیمپ میں آنکھ، کان ،گلہ ،آرتھوپیڈک ،جنرل فزیشن ،جگر ومعدہ ، گائنی، چلڈرن،سکن کے5432 مریضوں کا طبی معائنہ کیاگیا۔ میڈیکل کیمپ میں240 افراد کی بلڈ گروپنگ اور 218 افراد کے شوگر کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ 182 مریضوں کا الٹرا ساؤنڈ بھی کیا گیا ۔

فری میڈیکل کیمپ کی خاص بات یہ بھی تھی کہ وہاں آنکھوں کے امراض کے چیک اپ کے لیے مکمل مشینری موجود تھی اور 273 افراد کی کا آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا گیا۔ایف آئی ایف کے اس بڑے فری میڈیکل کیمپ کو علاقے کی سیاسی ، معزز اور تجارتی شخصیات نے خوب سراہا اورکہا کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی یہ کاوش قابل ستائش اور قابل تقلید ہے ۔ اس موقع پر کیمپ کے نگران حافظ محمد شعیب نے کہا کہ خدمت خلق کا کام عین سنت نبوی ﷺ ہے اور دکھی انسانوں کی خدمت کر کے روحانی سکون بھی میسر آتا ہے ۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے ہمیشہ مستحق افراد کو ترجیح دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم رفاہی و فلاحی سرگرمیوں کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

14/05/2015 - 20:09:21 :وقت اشاعت