بند کریں
صحت صحت کی خبریںوزیر داخلہ علالت کے باعث مسلسل دوسرے روز دفتر نہ آسکے ، صحتیاب ہونے پرکراچی کا دورہ کرینگے ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 14/05/2015 - 21:34:04 وقت اشاعت: 14/05/2015 - 21:24:07 وقت اشاعت: 14/05/2015 - 21:21:42 وقت اشاعت: 14/05/2015 - 20:48:51 وقت اشاعت: 14/05/2015 - 20:37:23 وقت اشاعت: 14/05/2015 - 20:32:56 وقت اشاعت: 14/05/2015 - 20:24:36 وقت اشاعت: 14/05/2015 - 20:18:17 وقت اشاعت: 14/05/2015 - 20:09:21 وقت اشاعت: 14/05/2015 - 20:09:09 وقت اشاعت: 14/05/2015 - 19:58:01

وزیر داخلہ علالت کے باعث مسلسل دوسرے روز دفتر نہ آسکے ، صحتیاب ہونے پرکراچی کا دورہ کرینگے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان مسلسل بیمار ہیں اور 2 دن سے دفتر نہیں آئے اور ڈاکٹرز کی ہدایت پر رہائش گاہ پر آرام کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان گزشتہ 3 روز سے مسلسل گلے کے انفیکشن اور بخار کی وجہ سے دفتر نہیں آ رہے اور گزشتہ روز سانحہ صفورا چوک کراچی کے باعث وزیر اعظم نوا زشریف کے ہمراہ کراچی کے دورے پر بھی نہیں جا سکے تھے انہوں نے اس دوران ٹیلی فون پر ڈی جی رینجرز سندھ سے را بطے میں رہے ۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق جمعرات کو وزیر داخلہ نہ تو وزارت داخلہ کے دفتر میں آئے اور نہ ہی پنجاب ہاؤس آ سکے۔ ڈاکٹرز کی ہدایت پر وہ آرام کر رہے ہیں اور جلد صحت یاب ہونے کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ وہ کراچی کا دورہ کریں گے اور وہاں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ بھی لیں گے۔

14/05/2015 - 20:32:56 :وقت اشاعت