موجوہ استحصالی نظام کے خاتمہ کیلئے غریب، متوسط طبقات کے عوام کو ایوانوں میں پہنچنا ہوگا، محمد طاہر کھوکھر

جمعہ 15 مئی 2015 14:47

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) ایم کیو ایم آزادکشمیر کے پارلیمانی لیڈر ‘جوائنٹ انچارج صوبائی تنظیمی کمیٹی محمد طاہرکھوکھر نے کہا ہے موجودہ استحصالی نظام کے خاتمہ کیلئے غریب اورمتوسط طبقات کے عوام کو ایوانوں میں پہنچنا ہو گا تاکہ وہ اپنے حقوق کا دفاع اور مسائل خود حل کرسکیں ‘ 10 فیصد مراعات یافتہ طبقہ ‘ بیوروکریسی ‘ وڈیرے ‘ صنعت کار ‘ جاگیردار 90 فیصد غریب اور متوسط طبقات کے مسائل کا ادراک رکھتے اور نہ ہی انہیں حل کرنا چاہتے ہیں مراعات یافتہ طبقات غریبوں کاخون چوسنے کے ایجنڈا پر بلاتخصیص رنگ و نسل‘ قوم‘ سیاسی وابستگی اکھٹے اور متحد ہیں اس لئے ان کے مقابلہ اور اپنے غصب شدہ حقوق کے حصول کیلئے غریب اور متوسط طبقات کے عوام کو بھی ایک جھنڈے تلے متحد ہو کر اپنی صفوں سے اپنی نمائندے ایوانوں میں پہنچائیں اور ملک میں پرامن انقلاب برپا کریں تاکہ مساویانہ بنیادوں پر یہاں سب کو انصاف ملے ‘ امیر و غریب کیلئے دوہرے معیارختم ہوں ‘ غریب بھوکے نہ مریں اور ان کے بچے بھی اچھے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کریں ‘ انہیں علاج معالجہ کی سہولیات میسر ہوں۔

(جاری ہے)

کارکنان و عوام کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے طاہرکھوکھر نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ملک کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے سیاست کے نئے دریچے کھولے ، جمہوریت کو اس کی اصل روح کے مطابق متعارف کرایا اور سیاست کو انسانیت کی خدمت سے مربوط کیا‘ ایم کیوایم ملک بھر میں قومی یکجہتی اور اتحاد کو فروغ دیکر تمام قومیتوں کے درمیان پیار محبت پیدا کرکے نفرتوں کے خاتمے کیلئے جو عملی کردار ادا کررہی ہے اسے تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھاجائے گا ۔

انہوں نے کہاکہ الطاف حسین ملک میں رائج فرسودہ، ظالمانہ ، جاگیردارانہ اور طبقاتی نظام کے خاتمے اوربرابری پر مبنی منصفانہ نظام کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔الطاف حسین نے اس ملک میں سیاست کو ایک نیا رخ دیا اور سیاست میں خدمت ِ انسانیت کے عمل کو متعارف کرایاجس کی مثال اس سے پیشتر نہیں ملتی، آزاد کشمیر کا زلزلہ ہو یا ایران کے شہر بام کا زلزلہ، ناگہانی آفات ہوں یا سیلاب کی تباہ کاریاں ہر جگہKKFکے رضاکار سب سے پہلے امداد لیکرپہنچتے ہیں‘ ہمیں قائد تحریک نے بلاتخصیص رنگ و نسل ‘ لسانیت ‘ فرقہ انسانیت کی خدمت کا درس دیاہے - انہو ں نے کہاکہ اب وقت آ گیا ہے کہ عوام اپنے حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہوں - ایم کیو ایم واحد سیاسی جماعت ہے جس نے عملی طور پر غریب عوام کے حقوق کی جدوجہد کی ہے اور متوسط و غریب طبقات سے تعلق رکھنے والے اپنے کارکنان کو اسمبلیوں تک پہنچایا جس کی بدولت قومی اسمبلی ہو ‘ سینٹ ہو یا صوبائی اسمبلی ‘ جاگیرداروں‘ وڈیروں اور صنعت کاروں کی اکثریت والے ایوانوں میں غریب و متوسط طبقات کے حقوق کیلئے آواز تو بلند کی جاتی ہے جس کا ماضی میں تصور تک نہیں تھا۔

انہوں نے کہاکہ عوام باشعور ہوچکے ہیں اور استحصالی نظام کے خاتمہ کاوقت قریب ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی