بریسٹ فیڈنگ سے ماں کو بریسٹ کینسر و دیگر مہلک امراض سے بچایا جا سکتا ہے، ڈاکٹرعائشہ افضل

جمعہ 29 نومبر 2024 15:17

بریسٹ فیڈنگ سے ماں کو بریسٹ کینسر و دیگر مہلک امراض سے بچایا جا سکتا ہے، ڈاکٹرعائشہ افضل
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2024ء) گائنی سپیشلسٹ ڈاکٹر عائشہ افضل نے کہا ہے کہ صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی ضامن ہے اورماں کا صحت مند ہونے کا مطلب یہ ہے کہ وہ پوری فیملی کی صحت کو برقرار رکھ سکتی ہے، وہ نہ صرف اپنے بچوں کی بہتر نگہداشت کر سکتی ہے بلکہ ان کی تعلیم و تربیت میں مرکزی کردار ادا کر سکتی ہے جبکہ وومن ایمپاورمنٹ کا مقصدبھی صرف اسی صورت میں کامیاب ہو سکتا ہے جب عورت کی صحت بہتر ہو،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بریسٹ کینسر میں پاکستان دنیا میں ساتویں نمبر پر ہے اور ایشیا میں اس کی رینکنگ سب سے زیادہ ہے، پاکستان میں ہر سال چالیس ہزار خواتین کینسر کی مرض سے موت کے منہ میں چلی جاتی ہیں جس کیلئے حکومتی سطح پر ایک مضبوط ایکشن پلان کی ضرورت ہے جس میں پرائیویٹ سیکٹر کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے تاکہ اس مرض پر نہ صرف مکمل آگاہی فراہم ہو بلکہ اس مرض کی بروقت تشخیص سے شرح اموات پر قابو پایا جا سکے،انہوں نے کہا کہ بریسٹ فیڈنگ سے ماں کو بریسٹ کینسر، شوگر، بلڈ پریشر اور دیگر مہلک امراض سے بچایا جا سکتا ہے، قرآن پاک کی تعلیمات کے مطابق بھی بہت ضروری ہے کہ ماں دو سال تک بچے کو دودھ پلائے۔

Browse Latest Health News in Urdu