پنجاب اسمبلی ، محکمہ صحت کا پنجاب میں ’’ٹی بی ‘‘ کے مر یضوں کی تعداد 34لاکھ سے زائد‘ ہر سال 2لاکھ کے افراد کو ٹی بی کا مر ض لاحق ہو نے کا انکشاف

حکو متی رکن اسمبلی امجد علی جاوید کا پنجاب میں 14/14گھنٹے کی بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے ہسپتالوں میں مر یضوں کو درپیش مسائل پر شدید احتجاج ‘ ملک احمد خان کے سوالوں سے متعلق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری صحت کے جوابات پر عدم اعتماد کا اظہار

جمعہ 15 مئی 2015 18:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) محکمہ صحت کا پنجاب اسمبلی میں ڈبلیو ایچ او کے مطابق پنجاب میں ’’ٹی بی ‘‘ کے مر یضوں کی تعداد 34لاکھ سے زائد ہے اور ان میں ہر سال 2لاکھ کے قر یب افراد کو ٹی بی کا مر ض لاحق ہو نے کا انکشاف ‘حکو متی رکن اسمبلی امجد علی جاوید کا پنجاب میں 14/14گھنٹے کی بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے ہسپتالوں میں مر یضوں کو درپیش مسائل پر شدید احتجاج ‘(ن) لیگ کے ملک احمد خان سوالوں کے متعلق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری صحت خواجہ عمران نذیر کے جوابات پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے رہے ۔

جمعہ کوپنجاب اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹر ی خواجہ عمران نذیر نے محکمہ صحت کے متعلق سوالوں کے جوابات دیئے اور جماعت اسلامی کے ڈاکٹر وسیم اختر کے سوال کے تحر یری جواب میں ایوان میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں ڈبلیو ایچ او کے مطابق پنجاب میں ’’ٹی بی ‘‘ کے مر یضوں کی تعداد 34لاکھ سے زائد ہے اور ان میں ہر سال 2لاکھ کے قر یب افراد کو ٹی بی کا مر ض لاحق ہو رہا ہے اور یہ بات بھی درست ہے کہ جن علاقوں میں غر بت اور صفائی کا ناقص انتظام ہے ان علاقوں میں ٹی بی کے مر یضوں کی تعداد زیاد ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں حکو مت نے ٹی بی کے مر یضوں کے علاج کیلئے 537مراکز قائم کیے ہوئے ہیں جہاں پر ٹی بی کے مر یضوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے اور پنجاب کی 32جیلوں میں بھی ٹی بی کنٹرول پروگرام کے تحت ٹی بی کے مر یضوں کو مکمل سہو لیت اور مدد فراہم کی جا رہی ہے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں خواجہ عمران نذیر نے ایوان کو بتایا کہ پنجاب میں پیرا میڈ یکل سٹاف کی کمی کو پورا کر نے کیلئے بھر تی کا عمل تقر یبا مکمل ہو چکا ہے جبکہ 1200مزید نرسزبھی بھر تی کی جا رہی ہے جسکے لیے سمری بھی ارسال کر دی گئی ہے ۔

(ن) لیگ کے رکن اسمبلی امجد علی جاوید نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میرے حلقے میں سمیت پنجاب کے تقر یبا تمام ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ کی وجہ سے ایئر کنڈ یشن کمروں کے مر یضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ہسپتال میں صحت مندہونے کیلئے آنیوالے مر یض مزید بیمار ہو جاتے ہیں اور14/14گھنٹے کی لوڈشیڈ نگ کا مسئلہ حل کر نے کیلئے ہسپتالوں میں جیر نٹرز بھی نہیں ہیں جبکہ اس موقعہ پر (ن) کے ملک احمد خان نے ضلع قصور کے 12ہسپتالوں میں جیرنٹرز کی موجودگی کے متعلق پار لیمانی سیکرٹری کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے اور کہا کہ مجھے بتا یا جا ئے کہ کن 12ہسپتالوں میں جیر نٹرز ہیں جس پر خواجہ عمران نذیر کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی پار لیمانی سکرٹری کو ہدایت کی ہے کہ ہسپتالوں میں جو بھی مسائل ہیں انکو حل کیا جائے جس پر خواجہ عمران نذیر نے ایوان کو بتایا کہ پنجاب میں ہیلتھ ریفارمز پر وگرام کے تحت تمام ہسپتالوں میں بنیادی سہو لتیں فراہم کی جا رہی ہیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی