کوآپریٹو سوسائٹیوں، تعلیمی اداروں و دیگر جگہوں پر شعور بیدار کرنے کے لیے سیمینارز، آگاہی واک کا انعقاد

صوبے کی تمام کوآپریٹو ہاؤ سوسائٹیوں کو الرٹ رہنے اور ڈینگی سرویلنس کی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت صوبے میں نافذ اینٹی ڈینگی ریگولیشنز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے‘ سیکرٹری کوآپریٹو بابر حیات تارڑ کا سمینار سے خطاب

ہفتہ 16 مئی 2015 17:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء ) سیکرٹری کوآپریٹو بابر حیات تارڑنے محکمہ امداد باہمی کے زیر اہتمام ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے کمیونٹی ہال میں منعقدہ انسداد ڈینگی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کوآپریٹو نے صوبے کی تمام کوآپریٹو ہاؤ سوسائٹیوں کو الرٹ رہنے اور ڈینگی سرویلنس کی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کردی گئی ہیں۔

درجہ حرارت میں اضافہ کے ساتھ ہی ڈینگی کی افزائش کا سیزن شروع ہوچکاہے تاہم صوبے میں ابھی تک کسی بھی کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں ڈینگی کا کوئی کنفرم مریض رپورٹ نہیں ہواہے۔ انہوں نے بتایا کہٖ حکومت کی طرف سے ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے اب تک ڈینگی مریضوں کی کلینیکل مینجمنٹ میں 1000 ڈاکٹرز کو تربیت فراہم کردی ہے اور جنرل پریکٹشنرز کو ٹریننگ دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سوسائٹیوں کو واقع ٹائر شاپس، کباڑخانوں، قبرستانوں، تعمیراتی جگہوں ، نرسریوں اور دیگر مقامات پر ڈینگی سرویلنس کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ مساجد میں علماو اکرام کو جمعۃ المبارک کے خطبات کے دوران ڈینگی بارے آگاہی فراہم کرنے کے لیے بھی ہدایت کی گئی ہے۔ کوآپریٹو سوسائٹیوں، تعلیمی اداروں اور دیگر جگہوں پر عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے سیمینارز، آگاہی واک منعقد کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے اور پمفلٹس بھی تقسیم کئے جارہے ہیں اور صفائی اور ڈینگی کے حوالے سے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے ۔

انہوں نے کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے نمائندوں کوہدایت کی کہ آنے والے مہینوں میں ڈینگی کو قابو میں رکھنے کے لیے زیادہ محنت کے ساتھ انسداد ڈینگی کی سرگرمیوں پر توجہ دی جائے اور صوبے میں نافذ اینٹی ڈینگی ریگولیشنز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ اس سیمینار میں رجسٹرار جاوید اقبال بخاری،ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر زاہد پرویز،ممبران صوبائی اسمبلی سیف الملوک اور میاں نصیر احمد نے شرکت کی۔بعدازاں ان شرکاء کی قیادت میں انسداد ڈینگی آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی