بند کریں
صحت صحت کی خبریںہفتے میں چار انڈے کھانے سے ذیابطیس ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں  نئی ریسرچ
کولیسٹرول سے ..

صحت خبریں

وقت اشاعت: 17/05/2015 - 15:38:13 وقت اشاعت: 17/05/2015 - 15:35:07 وقت اشاعت: 17/05/2015 - 14:57:38 وقت اشاعت: 17/05/2015 - 13:53:31 وقت اشاعت: 17/05/2015 - 13:33:35 وقت اشاعت: 17/05/2015 - 13:32:13 وقت اشاعت: 17/05/2015 - 13:07:31 وقت اشاعت: 17/05/2015 - 12:30:03 وقت اشاعت: 16/05/2015 - 21:07:48 وقت اشاعت: 16/05/2015 - 20:36:21 وقت اشاعت: 16/05/2015 - 20:08:36

ہفتے میں چار انڈے کھانے سے ذیابطیس ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں  نئی ریسرچ

کولیسٹرول سے بھرپور انڈوں کے ذریعے ذیابطیس کے امکانات کو 40 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے رپورٹ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) نئی ریسرچ کے مطابق ہفتے میں چار انڈے کھانے سے ذیابطیس ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں یونیورسٹی آف ایسٹرن فن لینڈ کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا گیا کہ کولیسٹرول سے بھرپور انڈوں کے ذریعے ذیابطیس کے امکانات کو 40 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ریسرچ میں درمیانی عمر کے 2332 افراد کے کھانے پینے کی عادات کا مطالعہ کیا گیا جو ہفتے میں تقریباً چار انڈے کھاتے تھے۔

ان افراد کا ڈیٹا 1980 میں جمع کیا گیا تھا ریسرچ میں بتایا گیا کہ ان افراد میں 38 فیصد ذیابطیس کا کم امکان تھا جو ہفتے میں ایک بھی انڈا نہیں کھاتے یا کم کھاتے ہیں ان افراد کا کولیسٹرول لیول کم اور خون میں شکر کی مقدار بھی کم پائی گئی۔ریسرچ میں بتایا گیا کہ ہفتے میں چار سے زائد انڈوں کا مزید مثبت اثر ثابت نہیں ہوا جبکہ یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ یہ افراد کس انداز میں بنے ہوئے انڈے کھاتے تھے۔

17/05/2015 - 13:32:13 :وقت اشاعت