سندھ حکومت تعلیم،صحت کے شعبوں میں خاص توجہ دے کر ام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے زیادہ سے زیادہ کوششیں کررہی ہے ،وزیر اعلیٰ سندھ

صوبے میں 11 نئی یونیورسٹیاں ، 5 اضلاع میں جدید اسپتالوں کے میگا پروجیکٹس اور 41 تعلقوں میں وسپتالیں قائم

اتوار 17 مئی 2015 13:33

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 مئی۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت تعلیم،صحت کے شعبوں میں خاص توجہ دے کر دونوں شعبوں کے بجٹ میں اضافہ کرکے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کررہی ہے۔ صوبے میں 11 نئی یونیورسٹیاں ، 5 اضلاع میں جدید اسپتالوں کے میگا پروجیکٹس اور 41 تعلقوں میں اسپتالیں قائم کی گئی ہیں جبکہ صوبے میں یونین کونسل کی سطح پر غربت کے خاتمے کے لیے بے روزگارنوجوانوں کو روزگار دینے ، معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اکنامک زون قائم کیا گیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول اسپتال خیرپور میں 16 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ٹی بی اسپتال اور 46 کروڑ روپے کی لاگت سے کارڈیالوجی سینٹر(دل کے سینٹر)کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نہ صرف خیرپور بلکہ پورے صوبے میں شکارپور، بدین، تھر پارکر، لاڑکانہ سمیت دیگر اضلاع میں ہر ایک ضلع مین ایک ارب روپے کی لاگت سے اسپتال قائم کی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو سے کیا گیا عہد پورا کرتے ہوئے لاڑکانہ میں شہید بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی ،انجینئرنگ کالج سمیت دیگر اداروں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جبکہ لاڑکانہ کے انجینئرنگ کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دلارہے ہیں اور 400 ایکڑ پر محیط شہید بینظیر بھٹو میڈیکل کالج قائم کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ خیرپور میں بھی مہران انجینئرنگ شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس یا خیرپور میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دلایا جائے گا ،وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بیشتر نوجوانوں کے جگر کی پیوند کاری(لیور ٹرانسپلاٹیشن کے لیے پڑوسی ملک سرکاری خرچ پربھیجا گیا ہے جس میں ایک مریض پر 60 لاکھ روپے خرچ آتا ہے انہوں نے کہا کہ اب جگر کی پیوند کاری کے لیے سکھر،خیرپور اور گمبٹ اسپتالوں میں ایسی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ خیرپور میں جدید اسپتال قائم ہونے سے علاقے کے رہائشیوں کو فائدہ حاصل ہوگا جبکہ ایک ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے خیرپور کے اندر 507 بستروں کا ایک جدید اسپتال قائم کیا جارہا ہے جس کے پانچ بلاک مکمل ہوچکے ہیں اور باقی تین بلاکوں کو کام بھی جلد مکمل کیا جائے گا وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ جن بلاک کا افتتاح کیا ہے اس میں ایمرجنسی وارڈمیں 50 بستر،ٹراما سینٹر،بلڈ بنک سمیت دیگر سہولیات موجود ہونگی جبکہ ایم آر آئی ،سی ٹی اسکین، میموگرافیسمیت دیگر نئے جدید اوزاربھی فراہم کیے جائیں گے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سکھر میں ایس آئی یوٹی میں ڈاکٹر ادیب رضوی کی جانب سے کڈنی ٹرانسپلانٹیشن سمیت گمبٹ انسٹیٹیویٹ میں ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی کی جانب سے عوام کی بھرپور خدمت کی جارہی ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ خیرپور میں 60 سے 70 شعبوں میں تربیت فراہم کرنے والا ٹیکنیکل کالج ایک اہم ادارہ ہے جس کو جلس اپ گریڈ کیا جائے گا وزیر اعلیٰ سندھ نے خیرپور میں نرسنگ کی تربیت کے ادارے کو بھی اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا اس موقع پر کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے خیرپور کے لیے میگا پروجیکٹس دیے ہیں جس پر خیرپور کی عوام کی جانب سے نہایت شکر گزار ہیں اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے خیرپور میڈیکل کالج کے پروفیسرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف میں رہائشی کوارٹرز کے الاٹمنٹ آرڈر بھی تقسیم کیے اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری لال بخش منگی ،کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ،پی ڈی سول اسپتال سریش کمار، ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر غلام جعفر،گمبٹ انسٹیٹیویٹ کے ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی ،ڈی آئی جی پولیس سکھر کامران فضل، ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی،ایس ایس پی خیرپور ناصر آفتاب ، مظہر علی خان،ڈاکٹر یار محمد شیخ کے علاوہ دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے محلہ ڈبر میں رب نواز سولنگی کی وفات پر ان کے بھائی دھنی بخش سولنگی سے تعزیت کی اور سابق ایم این اے سید جاوید علی شاہ جیلانی سے ان کی رہائش گاہ پر جاکر عیادت کی علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے خیرپور جم خانہ کلب میں تین روزہ پہلے آل پاکستان شہید بینظیر بھٹو کراٹے چمپئن شپ کا افتتاح کیااس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ کراٹے ایک بڑا فن ہے جس کی حوصلہ افزائی ضروری ہے وزیر اعلیٰ نے ہر ٹیم کے لیے دو دو لاکھ روپے کا اعلان کیا اور کراٹے آرگنائزیشن کے لیے پانچ لاکھ روپے کا اعلان کیا۔

انجمن تاجران خیرپور کی جانب سے کراچی صفورا چورنگی پر اسماعیلی برادری کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دیے جلائے گئے اورخیرپور کی امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کے سلسلے میں کھجور منڈی اور انجمن تاجران کے صدر لالا عبدالغفار شیخ کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو گولڈ میڈل دیا گیا ۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی