دہشتگردی میں ”را“کے ملوث ہونے کے ثبوت مل گئے‘ کراچی آپریشن میں فوج کی مدد حاصل ہے‘ ہمارے پاس اسلحے کی کمی تھی‘ آئی جی سندھ نے آرمی چیف کو فہرست دیدی‘ کراچی آپریشن میں مجھے نام نہاد چیئرمین کہا جاتا ہے، کپتان فوج میں ہوتا ہے میں وزیراعلیٰ ہوں‘ذوالفقار ہیٹ پہننے لگے ہیں‘ کوئی تو ہے جو انہیں پہناتا ہے‘ ان کی طبیعت ہی بدل گئی ہے‘ پانی کے منصوبوں کیلئے وفاقی حکومت نے دھیلا نہیں دیا‘ پی سی بی نے کہا کہ لاہور سے کراچی بہتر ہے، میچ کراچی میں کرائے جائیں،وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی پریس کانفرنس

اتوار 17 مئی 2015 21:49

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مئی۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی”را“کے ملوث ہونے کے ثبوت مل گئے، کراچی آپریشن میں فوج کی مدد حاصل ہے، ہمارے پاس اسلحے کی کمی تھی، آئی جی سندھ نے آرمی چیف کو فہرست دے دی، کراچی آپریشن میں مجھے نام نہاد چیئرمین کہا جاتا ہے، کپتان فوج میں ہوتا ہے میں وزیراعلیٰ ہوں،ذوالفقار ہیٹ پہننے لگے ہیں، کوئی تو ہے جو انہیں پہناتا ہے، ان کی طبیعت ہی بدل گئی ہے، پانی کے منصوبوں کیلئے وفاقی حکومت نے ایک دھیلا بھی نہیں دیا، پی سی بی نے کہا کہ لاہور سے کراچی بہتر ہے، میچ کراچی میں کرائے جائیں۔

وہ اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کمشنر کراچی، ڈ ی آئی جی اور چاروں اضلاع کے ایس ایس پیزنے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے کہا کہ ہمت وجذبہ موجود ہے،حالات بہتر کریں گے،کراچی آپریشن میں فوج کی مدد حاصل ہے، کراچی میں ہر صورت جرائم عناصر کا خاتمہ کیا جائے گا، ہمارے پاس اسلحے کی کمی تھی، جس سے متعلق آئی جی سندھ نے آرمی چیف کو آگاہ کر دیا ہے، کراچی میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے بہتر ہے، اغواء برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں بھارتی خفیہ ایجنسی”را“کے ملوث ہونے کے ثبوت مل گئے ہیں، ایجنسیاں بغیر ثبوت کے بات نہیں کرتیں،کراچی آپریشن میں مجھے نام نہاد چیئرمین کہا جاتا ہے، کپتان فوج میں ہوتا ہے میں وزیراعلیٰ ہوں،ذوالفقار ہیٹ پہننے لگے ہیں، کوئی تو ہے جو انہیں پہناتا ہے، ان کی طبیعت ہی بدل گئی ہے،ذوالفقار مرزا ایک سے ڈیڑھ سال تک تو خاموش رہے، مرزا قیادت کے خلاف بولتے ہیں تو کچھ لوگوں کو مزا آتا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سندھ سے زیادہ دہشت گردانہ کارروائیاں ہوتی ہیں، کے پی کے کے لوگوں میں زیادہ افراتفری پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے منصوبوں کیلئے وفاقی حکومت نے ایک دھیلا بھی نہیں دیا، پی سی بی نے کہا کہ لاہور سے کراچی بہتر ہے، میچ کراچی میں کرائے جائیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی