صوبے میں بلدیاتی اداروں کے قیام کے زریعے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کا کریڈٹ وزیر اعلی بلوچستان کو جاتا ہے، وزیر صحت بلوچستان

منگل 19 مئی 2015 19:52

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 مئی۔2015ء) صوبائی وزیر صحت رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کی قیام کے زریعے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کا کریڈٹ وزیر اعلی بلوچستان اور انکی ٹیم کو جاتا ہے سرکاری ادارے عوام کے خادم انھیں اپنی سیاسی زاتی مفادات سے بالا تر ہو کر عوام کی خدمت کرنا ہوگا ترقیاتی عمل کی معیار اور کارکردگی پر کوئی سمھجوتا نہیں ہوگا زاتی اور سیاسی تعلقات کی بنیا د پر عوامی اداروں اور ترقیاتی عمل کو متاثر کرنے والوں رعایت کے مستحق نہیں بلدیاتی اداروں کے زریعے عوام کو اپنے مسائل کے حل میں مدد ملے گی امن وامان کی صورت حال مایوس کن ہے پولیس اور لیویز کو سیاسی مصلحتون سے باہر نکل کر عوام کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا سرکاری اداروں کو اگر باہر نکل کر عوام کے پاس جانے سے کوئی پریشانی لاحق ہے تو نیشنل پارٹی کے ورکر پہلے گولی کھانے کیلئے تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیا لات کا اظہا ر صوبائی وزیر رحمت بلوچ نے ڈسٹرکٹ کونسل حال پنجگور میں بلدیاتی نمائندوں اور سرکاری آفیسران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع میں ڈپٹی کمشنر پنجگور سید محراب شاہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اقبال ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین عبدالمالک صالح بلوچ میونسپل کمیٹی چتکان خدابادان کے چیئرمین فرہاد بلوچ میونسپل کمیٹی تسپ کے چیئرمین پھلین بلوچ وائس چیئرمین محمد یونس ایڈوکیٹ نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر علاالدین ایڈوکیٹ یونین کونسل کے چیئرمین کونسلر ز تمام ضلعی آفیسران موجود تھے اجلاس میں سرکاری اداروں کی کارکردگی ترقیاتی منصوبوں کے متعلق تبادلہ خیال ہوا اجلاس میں بلدیاتی نمائندوں نے امن وامان کے صورت حال پر سرکاری اداروں کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا پولیس کو اپنا کردار ادا کرنے سفارش کی صوبائی وزیر رحمت صالح بلوچ نے اجلاس میں کہاکہ عوام کی مفادات کے کاموں علاقے کی ترقی اور امن وامان کی بہتری میں کوئی سیاسی مصلحت کا شکار نہیں ہونگے سرکاری ادارے کسی دباوء کے بغیر اپنا کام جاری رکھیں اگر کوئی سرکاری ادارے کے سربراہ خوف وڈر اور سیاسی مصلحت کا شکار بن کر عوامی مفادات کو متاثر کرسکتا ہے براہ کرم وہ عوام کو نقصان دئیے بغیر خودکو فارغ کریں ترقیاتی عمل میں غفلت اور عوامی مفادات میں کوتائی اور ترقیاتی منصوبوں میں ناقص کارکردگی کو کھبی برداشت نہیں کریں گے ہمیں کسی زاتی مفادات کی پرواہ نہیں ہے صرف عوامی مفادات عزیز ہے سرکاری ادارے سابقہ دور کے کردار اور روایت کو دوبارہ عوام پر مسلط کر نے کی کوشش سے گریز کریں ہماری سیاست کسی شخصیت یا زات کے پابند نہیں ہے بلکہ ہماری سیاست یہاں کے مظلوم اور محکوم عوام کی خوشحالی اور بلوچستان کو ایک نئے دو میں داخل کرنا ہے بلدیاتی ادارے جمہوریت کی احسن ہے بلوچستان نے تمام حالات کے باوجود بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد کر کے ایک مثال قائم کی بلدیاتی اداروں کے زریعے اختیارات نچلی سطع پر منتقلی کا کریڈیٹ وزیر اعلی بلوچستان اور انکی ٹیم کو جاتا ہے بلدیاتی اداروں کی بدولت عوام کو اپنی مسا ئل کو نچلی سطع پر حل کرنے کا موقع ملا ہے ڈپٹی کمشنر پنجگور سید محراب شاہ نے کہا کہ سرکاری ادارے عوام کے خادم ہے عوام کی خدمت سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے سرکاری اداروں کے زریعے عوام کو سہولت فراہم کریں گے امن وامان کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروکار لا رہے ہیں لیویز اور پولیس کی مشترکہ گشت شروع کیا جائے گا۔

چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل عبدالمالک صالح بلوچ نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہے چور اور ڈ اکو اب گھروں کا رخ کردیا ہے مگر ہمارے محافظ خاموش ہے چیک پوسٹوں کا اضافہ ہوا ہے لیکن چیک پوسٹوں کے ساتھ ساتھ چور اور ڈاکوں کا بھی اضافہ ہوا ہے نیشنل پارٹی پنجگور کے صدر علاالدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کسی صورت پنجگور کے عوام کو سرکاری اداروں کی کوتاہیوں کی بھنٹ چڈنے کی اجازت نہیں دے گی سرکاری اداروں کو اپنی قبلہ درست کرنا ہوگا ترقیاتی عمل سست روی کا شکار ہے لیکن ان پر کوئی نگرانی نہیں ہوری ہے نیشنل پارٹی عوام کے سامنے جوابدہ ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی