بند کریں
صحت صحت کی خبریں گوبر کی کھاد زمین کے طبعی و کیمیائی خواص کیلئے اہمیت کی حامل ہے،ماہرین زراعت

صحت خبریں

وقت اشاعت: 20/05/2015 - 16:45:52 وقت اشاعت: 20/05/2015 - 16:34:46 وقت اشاعت: 20/05/2015 - 16:20:32 وقت اشاعت: 20/05/2015 - 15:21:22 وقت اشاعت: 20/05/2015 - 15:04:18 وقت اشاعت: 20/05/2015 - 14:55:53 وقت اشاعت: 20/05/2015 - 14:55:51 وقت اشاعت: 20/05/2015 - 14:53:49 وقت اشاعت: 20/05/2015 - 14:14:06 وقت اشاعت: 20/05/2015 - 13:13:54 وقت اشاعت: 20/05/2015 - 12:01:38

گوبر کی کھاد زمین کے طبعی و کیمیائی خواص کیلئے اہمیت کی حامل ہے،ماہرین زراعت

فیصل آباد۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20مئی۔2015ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ گوبر کی کھاد کا استعمال پودوں کو غذائی اجزا ء کی فراہمی سمیت زمین کے طبعی و کیمیائی خواص کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے لیکن گذشتہ کچھ عرصہ سے زرعی تعلیم نہ ہونے کے باعث اس کے استعمال میں کچھ بنیادی خرابیاں پائی جاتی ہیں جس سے فصل اور زمین کو اس کا مکمل فائدہ نہ پہنچ رہا ہے لہٰذا کسانوں ، کاشتکاروں ، زمینداروں کو چاہیے کہ وہ گوبر کی کھاد سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے اس کا مئوثر استعمال یقینی بنائیں۔

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ گوبر کی کھاد یورین اور گوبر پر مشتمل ہوتی ہے ، یورین میں موجود نائٹروجن یوریا کھاد جیسی کیمیائی شکل میں موجود ہوتی ہے لیکن گوبر کے ڈھیر کو کھلی شکل میں چھوڑ دینے کے باعث اس میں سے تین ہفتوں کے اندر اندر 90فیصد نائٹروجن ضائع ہو جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گوبر کی کھاد جتنی زیادہ گلی سڑی ہو گی اس کے فوائد اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ گوبر کو مناسب طریقے سے سٹور کریں تاکہ اس کے اثرات کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔

20/05/2015 - 14:55:53 :وقت اشاعت