بند کریں
صحت صحت کی خبریںسوناکشی سنہا، عالیہ بھٹ کو ”ڈب سمیش“ کا بخار ہوگیا

صحت خبریں

وقت اشاعت: 20/05/2015 - 17:46:03 وقت اشاعت: 20/05/2015 - 17:46:03 وقت اشاعت: 20/05/2015 - 16:45:52 وقت اشاعت: 20/05/2015 - 16:34:46 وقت اشاعت: 20/05/2015 - 16:20:32 وقت اشاعت: 20/05/2015 - 15:21:22 وقت اشاعت: 20/05/2015 - 15:04:18 وقت اشاعت: 20/05/2015 - 14:55:53 وقت اشاعت: 20/05/2015 - 14:55:51 وقت اشاعت: 20/05/2015 - 14:53:49 وقت اشاعت: 20/05/2015 - 14:14:06

سوناکشی سنہا، عالیہ بھٹ کو ”ڈب سمیش“ کا بخار ہوگیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 مئی۔2015ء) بالی ووڈ کے فلمی ستارے ڈب سمیش کے سحر سے نکلنے میں ناکام ہیں۔ خاص کر عالیہ بھٹ اور سوناکشی سنہا تو اس ایپ کی بہت بڑی فین دکھائی دیتی ہیں۔ اس ایپ کی مدد سے تیار کی گئی عالیہ بھٹ کی ویڈیو کو ٹوئٹر پر ڈب سمیش کی تاحال سب سے پیاری ویڈیو کے ساتھ ٹرینڈ کیا جارہا ہے۔ اس میں عالیہ ایک ناراض بچے کی آواز پر ایکٹنگ کرتی ہیں جبکہ ان کی سہیلی بچے کی ماں کی نقل کرتی ہیں۔

ادھر سوناکشی کو یہ ایپ اتنی بھائی ہے کہ وہ اب تک اس کی مدد سے تین ویڈیوز اپ لوڈ کرچکی ہیں۔ ان کی پہلی ویڈیو ان کے والد شتروگہن سنہا کی فلم میرے اپنے کے ڈائیلاگ پر مبنی تھی۔ دوسری میں وہ براڈ پٹ کی فلم فائٹ کلب پر ایکٹنگ کرتی دکھائی دیں جبکہ تیسری میں انہوں نے جانی براوو نامی کارٹون فلم کی آواز پر اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اس سے قبل رنویر سنگھ، جیکولین فرنینڈس پریانکا چوپڑا، شروتی ہاسن بھی اپنی ڈب سمیش ویڈیوز اپ لوڈ کرچکے ہیں۔

20/05/2015 - 15:21:22 :وقت اشاعت