کولا مشروبات کا استعمال گیسٹرو اور اسہال میں اضافہ کا باعث بنتا ہے‘ حکماء

جمعرات 21 مئی 2015 16:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21مئی۔2015ء) پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام گیسٹرو ، اسباب اور تدارک کے موضوع پر مجلس مذاکرہ کا انعقاد ہوا جس میں پروفیسر حکیم اعجاز فاروقی ، حکیم محمدجاوید رسول، پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی ، پروفیسر حکیم سید عمران فیاض ، حکیم محمد افضل میو ، حکیم احمد حسن نوری ، حکیم عطاء الرحمان صدیقی ، حکیم امجد وحید بھٹی اور دیگر ماہرین نے شرکت کی ۔

اس موقع پر حکماء نے کہا کہ گیسٹرو نظامِ ہضم کی ایک ایسی شدید بیماری ہے جس میں معدہ اورچھوٹی آنت میں سوزش ہوتی ہے جس سے شدید اسہال آنا شروع ہو جاتے ہیں ۔ اس بیماری میں خواتین و حضرات اور بچے یکساں طور پر مبتلا ہوتے ہیں۔ یہ بیماری دنیا بھر میں عام ہے۔ اور یہ آلودہ غذا اور پانی سے پھیلتی ہے ۔

(جاری ہے)

گیسٹرو زیادہ ترمختلف وائرس(روٹا وائرس، اڈینو وائرس، کیلسی وائرس، اسٹرو وائرس، نور واک وائرس اور نورو وائرس) کی وجہ سے ہوتی ہے اور بعض اوقات بیکٹیریا ،ان کے زہر،طفیلیے یا بعض غذاؤں اور دواؤں کے مابعد اثرات کی وجہ سے بھی ہو جاتی ہے ۔

یہ مرض ایک شخص سے دوسرے شخص کو لاحق ہو سکتا ہے۔ حکماء نے کہا کہ جوس یا سوفٹ ڈرنک(کولا مشروبات ) کا استعمال اسہال میں اضافہ کا باعث بنتا ہے بلکہ ان کے استعمال سے اسہال سنگین صورت اختیار کر جاتا ہے۔یہ بیماری عام طور پر شدید صورت میں ظاہر ہوتی ہے اور خاص طور پر موسمِ گرما اور برسات میں اس کے مریضوں میں خاصا اضافہ ہو جاتا ہے گیسٹرو سے بچاؤ کے لیے احتیاط بہت اہم ہے۔

اس کے لیے درج ِذیل احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہم گیسٹرو اور اس جیسے خطرناک امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں - #کھانا کھانے سے پہلے اور رفعِ حاجت (غسل خانہ استعمال کرنے) کے بعد اپنے ہاتھ لازمی دھوئیں ۔#پینے والے پانی کی صفائی کا خیال رکھیں۔ پانی ابال کر یا فلٹر شدہ استعمال کریں ۔#حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق تیار شدہ تازہ خوراک استعمال کریں۔#اپنی غذا میں سرکہ، پیاز اور پودینہ کا خصوصی استعمال کریں۔#آلودہ پانی، گلے سٹرے اور کٹے ہوئے پھلوں کے استعمال بالخصوص تربوز اور کھیرے کے استعمال سے پرہیز کریں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی