بند کریں
صحت صحت کی خبریںکوئٹہ ،قلعہ عبداللہ کے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی

صحت خبریں

وقت اشاعت: 26/05/2015 - 11:41:00 وقت اشاعت: 25/05/2015 - 16:56:44 وقت اشاعت: 25/05/2015 - 16:53:59 وقت اشاعت: 25/05/2015 - 16:16:28 وقت اشاعت: 25/05/2015 - 14:21:44 وقت اشاعت: 25/05/2015 - 14:21:44 وقت اشاعت: 25/05/2015 - 13:39:02 وقت اشاعت: 24/05/2015 - 15:19:26 وقت اشاعت: 22/05/2015 - 16:46:27 وقت اشاعت: 22/05/2015 - 16:40:56 وقت اشاعت: 22/05/2015 - 16:34:03

کوئٹہ ،قلعہ عبداللہ کے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی

کوئٹہ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 مئی۔2015ء))صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ کے سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے صوبے کے 5 اضلاع میں 51 یونین کونسلز کو ہائی رسک قرار دیا ہے۔ پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، ژوب، شیرانی اور پشین میں پولیو وائرس پھیلنے کے شدید خطرات ہیں جبکہ دو اضلاع کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جارہا ہے۔

دوسری جانب محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے جو 27 مئی تک جاری رہے گی۔ دوسرے مرحلے میں کوئٹہ کی 17 یونین کونسلوں میں چلائی جارہی ہے جس کے دوران 2 لاکھ 27 ہزار 192 بچوں کو ویکسین پلائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

25/05/2015 - 14:21:44 :وقت اشاعت