سستی بجلی کے بغیرملکی ترقی ناممکن ہے۔ 25 روپے یونٹ کی جائے،میاں زاہد حسین

مسلح افواج قیمتی جانوں کی قربانیاں دے رہی ہیں سیاست میں نہ گھسیٹا جائے،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

بدھ 5 فروری 2025 22:48

سستی بجلی کے بغیرملکی ترقی ناممکن ہے۔ 25 روپے یونٹ کی جائے،میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی آئی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ سستی بجلی کے بغیرملکی ترقی ناممکن ہے۔ حکومت بجلی کے نرخ کم کرنے کواولین ترجیح دے تاکہ عوام اورکاروباری برادری سکھ کا سانس لے سکیاور ملکی ترقی کی رفتارمیں اضافہ کیا جا سکے۔

میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کی طرف سے آئی پی پیز کی لوٹ مار پر مسلسل توجہ دلائی گئی ہے جس کے نتیجے میں کئی آئی پی پیز کے معاہدے منسوخ اور تبدیل کیے گئے ہیں اور قومی خزانے کی 400 ارب روپے کی بچت بھی ممکن ہوئی ہے اور حکومت کی طرف سے بجلی کے نرخ میں معقول کمی کا وعدہ بھی کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انڈیپنڈنٹ پاورپروڈیوسرز(آئی پی پیز) کی منافع خوری کی وجہ سے پاکستان میں بجلی کے نرخ خطے میں سب سے زیادہ ہیں جبکہ معیشت کوبھی بھاری نقصان پہنچ چکا ہے۔

بجلی اتنی مہنگی ہوچکی ہے کہ عام آدمی اور صنعتیں اسکے بل بھرنے کے قابل نہیں رہے ہیں۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ بجلی کی قیمت کو 25 روپے فی یونٹ پر لانے کی فوری ضرورت ہے جس کے اثرات عوام اورمعیشت سمیت ہرشعبے پرپڑیں گے جبکہ صنعتی اورزرعی پیداوار سستی ہوجائے گی جس سے پاکستان کی ایکسپورٹس میں کم از کم پانچ ارب ڈالر سالانہ کا اضافہ ممکن ہو سکے گا اور عالمی قرضوں کی ادائیگی میں سہولت پیدا ہوگی۔

میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت معاشی معاملات کوبہتر کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے جس کے نتیجے میں مہنگائی کی شرح دو فیصد تک گر چکی ہیاور بینک مارک اپ میں بھی منجملہ دس فیصد کمی کی جا چکی ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ اس بہتر ہوتی ہوئی معاشی صورتحال میں کچھ لوگ مسلسل اوربلاجواز احتجاج میں مصروف ہیں۔ ان لوگوں نے نومنتخب امریکی صدرسے جو امیدیں لگائی ہوئی تھیں وہ پوری نہیں ہو سکیں۔

پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کو کچلنے کے لئے مسلسل اپنی قیمتی جانوں کی قربانیاں دے رہی ہیں ان کو سیاست میں گھسیٹنا انتہائی افسوسناک ہے اوراب مایوس سیاستدان خیبر پختونخواہ اورلاہورمیں احتجاج کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ پنجاب میں ان لوگوں کوپہلے بھی دوبارناکامی ہوئی ہے اوراس باربھی کسی کامیابی کا کوئی امکان نہیں ہے اس لئے ان لوگوں کو چاہیے کہ ملک کی تعمیر اور ترقی میں شامل ہو کر اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ ان کے منفی تاثر کا ازالہ ہو سکے۔

Browse Latest Health News in Urdu

آصف علی کی شاندار کارکردگی سے نیو یارک اسٹرائیکرز فاتح حاصل کرنے میں کامیاب

آصف علی کی شاندار کارکردگی سے نیو یارک اسٹرائیکرز فاتح حاصل کرنے میں کامیاب

پاکستان میں روزانہ ایک ہزار افراد فالج کا شکار ہوتے ہیں، ماہرین

پاکستان میں روزانہ ایک ہزار افراد فالج کا شکار ہوتے ہیں، ماہرین

جنرل ہسپتال میں امراض گردہ ومثانہ کے علاج کیلئے روائتی طریقہ ختم ، ماڈرن ٹیکنالوجی متعارف

جنرل ہسپتال میں امراض گردہ ومثانہ کے علاج کیلئے روائتی طریقہ ختم ، ماڈرن ٹیکنالوجی متعارف

مشرق وسطی میں علاقائی جنگ کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے، عرب لیگ

مشرق وسطی میں علاقائی جنگ کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے، عرب لیگ

سائنسدانوں کا ٹائپ ون ذیابیطس کے کامیاب علاج کا دعوی

سائنسدانوں کا ٹائپ ون ذیابیطس کے کامیاب علاج کا دعوی

چوبیس گھنٹوں میں صوبہ بھر میں ڈینگی کے 87 کیسز رپورٹ

چوبیس گھنٹوں میں صوبہ بھر میں ڈینگی کے 87 کیسز رپورٹ

پاکستان میں مزید 3 نئے پولیو کے کیسز رپورٹ‘کل تعداد 21 ہوگئی

پاکستان میں مزید 3 نئے پولیو کے کیسز رپورٹ‘کل تعداد 21 ہوگئی

سائنسدانوں نے منہ کی صفائی کے لیئے مسواک کو سب سے بہترین قراردے دیا

سائنسدانوں نے منہ کی صفائی کے لیئے مسواک کو سب سے بہترین قراردے دیا

پاکستانی آموں کی مختلف اقسام متحدہ عرب امارات پہنچ گئیں

پاکستانی آموں کی مختلف اقسام متحدہ عرب امارات پہنچ گئیں

صرف پانی گرمی کا توڑ اور توانائی بحال کرنا ممکن نہیں موسم گرما میں قدرتی اجزا سے بننے والے مشروبات استعمال ..

صرف پانی گرمی کا توڑ اور توانائی بحال کرنا ممکن نہیں موسم گرما میں قدرتی اجزا سے بننے والے مشروبات استعمال ..

امریکی ماہرین کا بڑھاپے کے اثرات ختم کرنے کے حیران کن تجربے کے کامیاب ہونے کا دعوی

امریکی ماہرین کا بڑھاپے کے اثرات ختم کرنے کے حیران کن تجربے کے کامیاب ہونے کا دعوی

دنیا بھر میں موجود سمندروں میں ہر 10 منٹ کے اندر کوڑے کرکٹ کا ایک ٹرک پھینکا جاتا ہے

دنیا بھر میں موجود سمندروں میں ہر 10 منٹ کے اندر کوڑے کرکٹ کا ایک ٹرک پھینکا جاتا ہے