بند کریں
صحت صحت کی خبریںکراچی،ہسپتالوں میں آتشزدگی کے واقعات کا تدارک کیاجائے ، جام مہتاب حسین ڈھر

صحت خبریں

وقت اشاعت: 30/05/2015 - 16:57:41 وقت اشاعت: 30/05/2015 - 16:27:08 وقت اشاعت: 30/05/2015 - 15:54:45 وقت اشاعت: 30/05/2015 - 13:06:28 وقت اشاعت: 28/05/2015 - 18:44:53 وقت اشاعت: 28/05/2015 - 16:33:36 وقت اشاعت: 28/05/2015 - 13:56:00 وقت اشاعت: 28/05/2015 - 13:52:54 وقت اشاعت: 27/05/2015 - 16:48:02 وقت اشاعت: 27/05/2015 - 14:45:18 وقت اشاعت: 27/05/2015 - 14:45:18

کراچی،ہسپتالوں میں آتشزدگی کے واقعات کا تدارک کیاجائے ، جام مہتاب حسین ڈھر

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 مئی۔2015ء ) صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈھر نے سول اسپتال کراچی کے سرجیکل آئی سی یو کے اسٹور روم میں آتشزدگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسپیشل سیکریٹری صحت ریاض میمن کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آتشزدگی کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کوئی مریض زخمی ہوا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی 24 گھنٹے کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی اور ذمہ داران کا تعین کرے گی ۔ انہوں نے سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ کو بھی سخت ہدایات جاری کیں کہ وہ اسپتالوں میں اس قسم کے واقعات کے تدارک کیاجائے ۔

28/05/2015 - 16:33:36 :وقت اشاعت