ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی آنے کا رحجان جاری، قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.04 فیصد کمی

جمعہ 14 فروری 2025 17:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2025ء) ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا رحجان گزشتہ ہفتہ کو بھی جاری رہا اور صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.04 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔پاکستان ادارہ شماریات(پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 13 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 308.24 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے اختتام پر 308.96 پوائنٹس تھا۔

ہفتہ رفتہ میں ملک میں 15 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23کی قیمتوں میں استحکام رہا۔اس کے برعکس 13 اشیاء کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 8.80 فیصد،لپٹن چائے 4.46 فیصد، پیاز 3.97 فیصد، دال چنا 1.91 فیصد، آلو 1.54 فیصد، دال مونگ 1.47 فیصد، ایل پی جی 0.86 فیصد، آٹے کا تھیلا 0.67 فیصد، گڑ 0.67 فیصد، اری چاول 0.48 فیصد، باسمتی چاول 0.47 فیصد اور ایک کلو بناسپتی گھی کی قیمت میں 0.42 فیصد کی کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

اس کے برعکس کیلا کی قیمت میں 9.37 فیصد، چکن 3.62 فیصد ، انڈے 2.38 فیصد، لہسن 1.47 فیصد، چینی 0.76 فیصد، مٹن 0.47 فیصد، نمک 0.39 فیصد، بیف 0.32 فیصد، دال ماش 0.21 فیصد، پانچ لٹر کوکنگ آئل 0.11 فیصد، دہی 0.06 فیصد اور دودھ کی قیمت میں 0.04 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.23 فیصد کی کمی ہوئی، 17733 روپے سے لے 22888 روپے،22889 روپے سے لے 29518 روپے، 29519 روپے سے لے 44175 اور اس سے زیادہ ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.17 فیصد، 0.11 فیصد، 0.05 فیصد کمی جبکہ 0.02 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

۔ صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کا تعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر ہوتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

آصف علی کی شاندار کارکردگی سے نیو یارک اسٹرائیکرز فاتح حاصل کرنے میں کامیاب

آصف علی کی شاندار کارکردگی سے نیو یارک اسٹرائیکرز فاتح حاصل کرنے میں کامیاب

پاکستان میں روزانہ ایک ہزار افراد فالج کا شکار ہوتے ہیں، ماہرین

پاکستان میں روزانہ ایک ہزار افراد فالج کا شکار ہوتے ہیں، ماہرین

جنرل ہسپتال میں امراض گردہ ومثانہ کے علاج کیلئے روائتی طریقہ ختم ، ماڈرن ٹیکنالوجی متعارف

جنرل ہسپتال میں امراض گردہ ومثانہ کے علاج کیلئے روائتی طریقہ ختم ، ماڈرن ٹیکنالوجی متعارف

مشرق وسطی میں علاقائی جنگ کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے، عرب لیگ

مشرق وسطی میں علاقائی جنگ کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے، عرب لیگ

سائنسدانوں کا ٹائپ ون ذیابیطس کے کامیاب علاج کا دعوی

سائنسدانوں کا ٹائپ ون ذیابیطس کے کامیاب علاج کا دعوی

چوبیس گھنٹوں میں صوبہ بھر میں ڈینگی کے 87 کیسز رپورٹ

چوبیس گھنٹوں میں صوبہ بھر میں ڈینگی کے 87 کیسز رپورٹ

پاکستان میں مزید 3 نئے پولیو کے کیسز رپورٹ‘کل تعداد 21 ہوگئی

پاکستان میں مزید 3 نئے پولیو کے کیسز رپورٹ‘کل تعداد 21 ہوگئی

سائنسدانوں نے منہ کی صفائی کے لیئے مسواک کو سب سے بہترین قراردے دیا

سائنسدانوں نے منہ کی صفائی کے لیئے مسواک کو سب سے بہترین قراردے دیا

پاکستانی آموں کی مختلف اقسام متحدہ عرب امارات پہنچ گئیں

پاکستانی آموں کی مختلف اقسام متحدہ عرب امارات پہنچ گئیں

صرف پانی گرمی کا توڑ اور توانائی بحال کرنا ممکن نہیں موسم گرما میں قدرتی اجزا سے بننے والے مشروبات استعمال ..

صرف پانی گرمی کا توڑ اور توانائی بحال کرنا ممکن نہیں موسم گرما میں قدرتی اجزا سے بننے والے مشروبات استعمال ..

امریکی ماہرین کا بڑھاپے کے اثرات ختم کرنے کے حیران کن تجربے کے کامیاب ہونے کا دعوی

امریکی ماہرین کا بڑھاپے کے اثرات ختم کرنے کے حیران کن تجربے کے کامیاب ہونے کا دعوی

دنیا بھر میں موجود سمندروں میں ہر 10 منٹ کے اندر کوڑے کرکٹ کا ایک ٹرک پھینکا جاتا ہے

دنیا بھر میں موجود سمندروں میں ہر 10 منٹ کے اندر کوڑے کرکٹ کا ایک ٹرک پھینکا جاتا ہے