جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے طبیعت کی خرابی کی وجہ سے ہسپتال داخل

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر۔2007ء) جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے کو طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے جاپانی خبر رساں ادارے کیمطابق وزیراعظم شنزو ایبے کو طبیعت خراب ہونے پر معائنے کے لیے ہسپتال لایا گیا تھا جہاں انہیں داخل کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کے مطابق وزیرا عظم کی طبیعت ناساز تھی تاہم فوری طور پر ان کی بیماری کی نوعیت کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ۔52 سالہ شنزو ایبے نے ایک سال قبل جاپان کے وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔پارلیمنٹ میں مخالفت ،تیزی سے کم ہوتی ہوئی مقبولیت اور ایوان بالا کے انتخابات میں ناکامی کے بعد انہوں نے گزشتہ روز مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

Your Thoughts and Comments