بند کریں
صحت صحت کی خبریںجنوبی کوریا میں میرس وائرس کے مزید 5 کیسز سامنے آگئے ،سینکڑوں اسکول بند کر دیے گئے

صحت خبریں

وقت اشاعت: 05/06/2015 - 14:15:52 وقت اشاعت: 04/06/2015 - 16:47:18 وقت اشاعت: 04/06/2015 - 16:45:24 وقت اشاعت: 04/06/2015 - 14:43:49 وقت اشاعت: 04/06/2015 - 13:36:11 وقت اشاعت: 04/06/2015 - 12:45:32 وقت اشاعت: 03/06/2015 - 16:33:21 وقت اشاعت: 03/06/2015 - 16:25:56 وقت اشاعت: 03/06/2015 - 15:53:39 وقت اشاعت: 03/06/2015 - 14:56:46 وقت اشاعت: 03/06/2015 - 13:06:50

جنوبی کوریا میں میرس وائرس کے مزید 5 کیسز سامنے آگئے ،سینکڑوں اسکول بند کر دیے گئے

سیول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء )جنوبی کوریا میں مہلک میرس وائرس کے مزید 5 کیسز سامنے آگئے ،وائرس کے پھیلاوٴ کے خطرات کے سبب سینکڑوں اسکول بند کر دیے گئے ۔عالمی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں میرس وائرس کے پانچ مزید کیسز کی تصدیق کے بعد گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اس وائرس کے کیسس کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔ وائرس کے پھیلاوٴ کے خطرات کے سبب سینکڑوں اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔

صدر پارک گوئن ہی نے کہا ہے کہ ’مڈل ایسٹرن ریسپیریٹری سنڈروم‘ میرس کی روک تھام کے لیے ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔ گزشتہ روز میرس وائرس جنوبی کوریا میں دو افراد کی جانیں لے چکا ہے۔ مشرقٰ وسطیٰ سے شروع ہونے والی یہ وبا جنوبی کوریا کے لیے غیر معمولی پریشانی کا سبب بن چْکی ہے جہاں مشرق وسطیٰ کے باہر سب سے زیادہ میرس کیسز رجسٹرڈہوئے ہیں۔

04/06/2015 - 12:45:32 :وقت اشاعت