فیڈل کاسترو3 ماہ بعد ٹیلی ویژن سکرین پر چست اورصحت مند نظر آئے

ہوانا(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22ستمبر2007) کیوبا کے رہنما فیڈ ل کاستر و کو تین ماہ بعد ٹی وی انٹرویومیں دیکھا گیا جس میں وہ چست اور صحت مند نظر آرہے تھے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 81 سالہ بیمار فیڈل کاستروکو تین ماہ کے دوران پہلی مرتبہ ویڈیو میں دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

ان کا انٹرویو سرکاری ٹی وی سے نشر کیا گیا۔انہوں نے لال ،نیلا اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا،جس پر \"F.Castro\'\'کے الفاظ تحریر تھے۔ٹی وی انٹرویو میں فیڈل کاستروآہستہ آہستہ ،دھیمے انداز میں گفتگو کر رہے تھے۔کاسرو نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور یورو کی ڈالر کے مقابلے میں قدر کا ذکر کیا۔ انٹرویو گزشتہ روز ریکارڈ کیا گیا۔

Your Thoughts and Comments