گوشت کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 4.54 فیصدکمی

پیر 19 مئی 2025 13:12

گوشت   کی مصنوعات  کی قومی برآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 4.54  فیصدکمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) گوشت اور اس کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں مارچ 2025 کے دوران 4.54 فیصدکمی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 14.7 ارب روپے رہا جبکہ مارچ 2024 میں گوشت اور اسکی مصنوعات کی برآمدی مالیت 15.4 ارب روپے رہی تھی ۔ اس طرح مارچ 2024 کےمقابلہ میں مارچ 2025 کے دوران گوشت اور اسکی مصنوعات کی قومی برآمدات میں 0.7 ارب روپے یعنی 4.54 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu