فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری نے حالیہ وفاقی بجٹ کو یکسر مسترد کر دیا

ہفتہ 14 جون 2025 21:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری نے حالیہ وفاقی بجٹ کو یکسر مسترد کر دیا اور وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے چھوٹے کاروباری افراد کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کا مطالبہ کر دیا‘ اس سلسلے میںفیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری میں ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت گروپ لیڈر میاں ظفر اقبال نے کی‘ اجلاس میں ایگزیکٹو ممبر شیخ محمد فیصل‘ کلاتھ بورڈ ایسوسی ایشن کے صدر سلطان بٹ‘ سینئر نائب صدر شیخ آصف‘ FCSTI کے سابق نائب صدر عادل شہزاد‘ ریلوے روڈ کے جنرل سیکرٹری آفتاب بٹ‘ تاجر رہنما عبدالرحمن مانی‘ میاں یوسف‘ شیخ تنویر‘ شیخ زین‘ شیخ خلیل احمد‘ شیخ محمد عدیل‘ محمد اکرام‘ محمد شبیر راجہ‘ شیخ احسان الٰہی دیگر دکانداروں نے شرکت کی‘اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے گروپ لیڈر میاں ظفراقبال‘ شیخ محمد فیصل‘ سلطان بٹ‘ شیخ آصف‘ عادل شہزاد و دیگر مقررین نے کہا کہ موجودہ وفاقی بجٹ میں چھوٹے تاجروں کیلئے کچھ نہیں ہے‘ یہ اشرافیہ کا بجٹ ہے‘ اگر یہ بجٹ منظور ہو گیا تو چھوٹے کاروباری افراد تباہ ہو جائیں گے‘ انہوں نے کہا کہ خسارے کا یہ بجٹ تاجروں کو کیا ریلیف دے گا‘ بجٹ میں لگائے گئے ہوشربا ٹیکسز سے لوکل انڈسٹری تباہ ہو جائے گی‘ بجٹ میں تجویز ہے کہ شک کی بنیاد پر کسی بھی فرم کے مالک کو گرفتار کیا جا سکے گا جو سراسر حراسمنٹ کے زمرے میں آتا ہے‘ ہوزری‘ ہیلتھ اور کپڑے کے کاروبار سے منسلک تاجر سخت مایوس نظر آ رہے ہیں‘ ان حالات میں کاروبار جاری رکھنا انتہائی مشکل ہو جائے گا اگر ہم اپنی دکانیں بند کر کے گھر بیٹھ گئے تو بیروزگاری میں مزید اضافہ ہو گا‘ لہٰذا ہمارا مطالبہ ہے کہ بجٹ میں چھوٹے تاجروں کو ریلیف پہنچانے کیلئے تجاویز رکھی جائیں‘ بجلی‘ گیس سستی کی جائے تاکہ چھوٹے تاجر بھی اطمینان سے اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال كا انتظامی محکموں کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہوں کا دورہ، مجالس و جلوسوں کے سلسلے ..

اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال كا انتظامی محکموں کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہوں کا دورہ، مجالس و جلوسوں کے سلسلے ..

بعد ازاں وفد نے انڈس اسپتال، ہمے پرائمری اسکول، آر او پلانٹ اور بیسک ہیلتھ یونٹ کا بھی معائنہ کیا

بعد ازاں وفد نے انڈس اسپتال، ہمے پرائمری اسکول، آر او پلانٹ اور بیسک ہیلتھ یونٹ کا بھی معائنہ کیا

گوشت کا ضرورت سے زیادہ استعمال  مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے، طبی ماہرن

گوشت کا ضرورت سے زیادہ استعمال مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے، طبی ماہرن

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور میں 24گھنٹے ایم آر آئی کی سہولت دستیاب

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور میں 24گھنٹے ایم آر آئی کی سہولت دستیاب

نیوکلیئر ٹیکنالوجی سے کینسر کی تشخیص و علاج کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں‘ ایٹمی توانائی کمیشن

نیوکلیئر ٹیکنالوجی سے کینسر کی تشخیص و علاج کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں‘ ایٹمی توانائی کمیشن

پاکستان میں دوائوں سے مزاحمت سب سے بڑی قاتل بیماری بن گئی، سالانہ تین لاکھ سے زائد اموات

پاکستان میں دوائوں سے مزاحمت سب سے بڑی قاتل بیماری بن گئی، سالانہ تین لاکھ سے زائد اموات

ذیابیطس ٹائپ ون میں مبتلا کمسن بچوں کیلئے مفت انسولین،وزیراعلیٰ نے انسولین کارڈ لانچ کر دیا

ذیابیطس ٹائپ ون میں مبتلا کمسن بچوں کیلئے مفت انسولین،وزیراعلیٰ نے انسولین کارڈ لانچ کر دیا

ادویات گھر کی دیلیز تک پروگرام

ادویات گھر کی دیلیز تک پروگرام

امریکا میں پہلی بار انسانی مثانے کی کامیاب پیوند کاری

امریکا میں پہلی بار انسانی مثانے کی کامیاب پیوند کاری

بلند فشار خون( ہائی بلڈ پریشر) سے آگاہی کا عالمی دن کل منایا جائے گا

بلند فشار خون( ہائی بلڈ پریشر) سے آگاہی کا عالمی دن کل منایا جائے گا

وزیراعلیٰ نے پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر کر دیا

وزیراعلیٰ نے پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر کر دیا

صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال لاہور کا دورہ

صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال لاہور کا دورہ