نائب صدرایف پی سی سی آئی امان پراچہ کی ایران پر اسرائیلی جارحیت پر شدید تشویش

ہمارے ایران کے ساتھ ایسے رشتے ہیں جس کی تاریخ میں کم مثال ملتی ہے، جنگ کو روکنے کئے مسلم دنیا متحد ہوجائے

ہفتہ 14 جون 2025 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت پاکستان(ایف پی سی سی آئی)نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے ایران کے آرمی چیف، سائنسدانوں اور عوام کی شہادت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر محمدامان پراچہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پہلے بھارت کی جانب سے پاکستان پر کئے گئے اٹیک اوراب اسرائیل کا ایران پر حملہ مسلم دنیا کی کمزوری کو ظاہر کررہا ہے، ایران ہمارا ہمسایہ برادر ملک ہے، ہمارے ایران کے ساتھ ایسے رشتے ہیں جس کی تاریخ میں کم مثال ملتی ہے، اسرائیل نے ایران، فلسطین اور یمن کو ٹارگٹ بنایا ہوا ہے اورایسے وقت میں مسلم دنیا متحد نہ ہوئی اور اپنے ایجنڈے کے تحت اپنے مفادات کا تحفظ کرتی رہی تو پھر امریکا کے کہنے پر اسرائیل دیگر مسلم ممالک پر بھی اٹیک کرے گا۔

(جاری ہے)

امان پراچہ نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی بچوں پر ظلم ڈھا رہا ہے اور فلسطین کی تباہی میں ملوث ہے، اسرائیل کے ہاتھ فلسطینیوں کے خون میں رنگے ہوئے ہیں اور اب اسرائیل ایرانی عوام کے خون سے نہلا رہا ہے، پاکستان کے عوام اسرائیلی حملوں میں قیمتی جانی نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔امان پراچہ نے کہا کہ اس وقت فوری طور سے ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جس سے عالم اسلام کا اتحاد نظر آئے، اسلامی دنیا میں جہاں جہاں اسرائیل کے ساتھ تعلقات ہیں ان کو منقطع ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے جس میں مسلمان ممالک مل کر ایسی حکمت عملی بنائیں جس سے اسرائیل کا مقابلہ کیا جا سکے۔امان پراچہ نے مزید کہا کہ اسرائیلی جارحیت اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے،اسرائیلی جارحیت نے انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑا ہے، یہ اقدام خطے کے امن اور عالمی سلامتی کیلئے نہ صرف سنگین خطرہ ہے بلکہاس سے خطے میں امن اور استحکام بری طرح متاثر ہوگا۔

امان پراچہ نے بلاول بھٹو کے اس بیان کی تائید کیکہ عالمی برادری خطے میں جنگ کو فوری روکے سندھ طاس جیسے معاہدے کمزور ہوئے تو علاقائی امن کو خطرہ ہوگا،عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ خطے میں جنگ کو فوری روکا جائے۔انہوں نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے اپیل کی کہ ایران میں موجود پاکستانی زائرین کو وطن واپسی کیلئے پاکستانی سفارتخانے کو ہدایات جاری کی جائیں ۔

Browse Latest Health News in Urdu

اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال كا انتظامی محکموں کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہوں کا دورہ، مجالس و جلوسوں کے سلسلے ..

اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال كا انتظامی محکموں کے ہمراہ مرکزی امام بارگاہوں کا دورہ، مجالس و جلوسوں کے سلسلے ..

بعد ازاں وفد نے انڈس اسپتال، ہمے پرائمری اسکول، آر او پلانٹ اور بیسک ہیلتھ یونٹ کا بھی معائنہ کیا

بعد ازاں وفد نے انڈس اسپتال، ہمے پرائمری اسکول، آر او پلانٹ اور بیسک ہیلتھ یونٹ کا بھی معائنہ کیا

گوشت کا ضرورت سے زیادہ استعمال  مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے، طبی ماہرن

گوشت کا ضرورت سے زیادہ استعمال مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے، طبی ماہرن

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور میں 24گھنٹے ایم آر آئی کی سہولت دستیاب

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور میں 24گھنٹے ایم آر آئی کی سہولت دستیاب

نیوکلیئر ٹیکنالوجی سے کینسر کی تشخیص و علاج کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں‘ ایٹمی توانائی کمیشن

نیوکلیئر ٹیکنالوجی سے کینسر کی تشخیص و علاج کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں‘ ایٹمی توانائی کمیشن

پاکستان میں دوائوں سے مزاحمت سب سے بڑی قاتل بیماری بن گئی، سالانہ تین لاکھ سے زائد اموات

پاکستان میں دوائوں سے مزاحمت سب سے بڑی قاتل بیماری بن گئی، سالانہ تین لاکھ سے زائد اموات

ذیابیطس ٹائپ ون میں مبتلا کمسن بچوں کیلئے مفت انسولین،وزیراعلیٰ نے انسولین کارڈ لانچ کر دیا

ذیابیطس ٹائپ ون میں مبتلا کمسن بچوں کیلئے مفت انسولین،وزیراعلیٰ نے انسولین کارڈ لانچ کر دیا

ادویات گھر کی دیلیز تک پروگرام

ادویات گھر کی دیلیز تک پروگرام

امریکا میں پہلی بار انسانی مثانے کی کامیاب پیوند کاری

امریکا میں پہلی بار انسانی مثانے کی کامیاب پیوند کاری

بلند فشار خون( ہائی بلڈ پریشر) سے آگاہی کا عالمی دن کل منایا جائے گا

بلند فشار خون( ہائی بلڈ پریشر) سے آگاہی کا عالمی دن کل منایا جائے گا

وزیراعلیٰ نے پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر کر دیا

وزیراعلیٰ نے پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر کر دیا

صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال لاہور کا دورہ

صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال لاہور کا دورہ