برطانوی طبی ماہرین نے معدہ اور معدہ کی نالی کے سرطان کا سانس کے ذریعہ پتہ چلانے والاسادہ ٹیسٹ دریافت کرلیا

جمعرات 25 جون 2015 16:07

لندن ۔ 25 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) برطانوی طبی ماہرین نے معدہ اور معدہ کی نالی کے سرطان کے سانس کے ذریعہ پتہ چلانے والاسادہ ٹیسٹ دریافت کرلیا جس کی مدد سے چند منٹوں میں معدہ کے سرطان یا معدہ میں موجود سرطانی رسولیوں کی تشخیص ممکن ہوسکے گی۔ حالیہ شائع شدہ رپورٹ کے مطابق سانس کے اس ٹیسٹ کی تصدیق اور اس کے مستند ہونے بارے لندن کے تین ہسپتالوں میں اب سانس کے ٹیسٹ بارے ٹرائل ہونگے۔

برطانوی تحقیقی ماہرین کے مطابق سرطان کے 210 مریضوں کی سانسوں کے ٹیسٹوں کاتجرباتی جائزہ لیا گیا جس کے دوران پتہ چلا کہ ٹیسٹ مضرصحت رسولیوں اور سرطان زدہ خلیوں اورمعدہ کی نالی کے سرطان کی نشاندہی ہی کرسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق سانس کا یہ ٹیسٹ معدہ کے سرطان کا پتہ چلانے کے حوالہ سے 90فیصد درست ہے اور چند منٹوں میں معدہ کے سرطان کی نشاندہی کرسکتا ہے جبکہ سرطان کا پتہ چلانے والے دیگرکئی طریقوں اور ٹیسٹوں میں کئی گھنٹے لگتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق سرطانی رسولیاں یا خلیے کاربن یا بخارات بننے والے مرکبات(کیمیکلز) کا اخراج کرتے ہیں جن سے ڈاکٹروں کو بیماری کی ابتدائی علامات کا پتہ چلانے میں مدد ملتی ہے۔ تحقیقی ماہرین کے مطابق سانس کے ذریعہ معدہ کے سرطان کا پتہ چلانے والے ٹیسٹ سے برطانیہ میں145 ملین پونڈز کی سالانہ بچت ہوگی کیونکہ دیگر طریقوں اورذرائع کے مقابلہ میں سانس کا ٹیسٹ سادہ، سستا اور تیزترین ایسا طریقہ ہے جس سے معدہ اورمعدہ کی نالی کے سرطان کا جلد ازجلد پتہ چلایا جاسکتا ہے۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی