بند کریں
صحت صحت کی خبریں برطانیہ میں ایک لاکھ دس ہزار افراد ایچ آئی وی کے مہلک وائرس کا شکار ہیں،رپورٹ

صحت خبریں

وقت اشاعت: 04/07/2015 - 15:22:40 وقت اشاعت: 04/07/2015 - 14:14:24 وقت اشاعت: 04/07/2015 - 14:02:36 وقت اشاعت: 03/07/2015 - 17:57:17 وقت اشاعت: 03/07/2015 - 15:37:10 وقت اشاعت: 03/07/2015 - 14:45:44 وقت اشاعت: 02/07/2015 - 17:04:16 وقت اشاعت: 02/07/2015 - 17:02:27 وقت اشاعت: 02/07/2015 - 15:12:36 وقت اشاعت: 02/07/2015 - 14:12:09 وقت اشاعت: 02/07/2015 - 14:02:34

برطانیہ میں ایک لاکھ دس ہزار افراد ایچ آئی وی کے مہلک وائرس کا شکار ہیں،رپورٹ

لندن۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) برطانیہ میں تقریباً ایک لاکھ دس ہزار افراد ایچ آئی وی کے مہلک وائرس کا شکار ہیں۔ گزشتہ ایک دہائی کے دوران اس تعداد میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حقائق نیشنل ایڈز ٹرسٹ کی طرف سے سامنے لائے گئے ہیں۔برطانیہ میں محض 2013ء میں چھ ہزار افراد میں ایچ آئی وی وائرس کی تشخیص ہوئی۔ ان میں سے نصف سے زیادہ تعداد ہم جنس پرست مردوں کی تھی۔نیشنل ایڈز ٹرسٹ نے کہا ہے کہ المیہ یہ کے ایچ آئی وی کے شکار ہر چار میں سے ایک شخص میں اس مرض کی تشخیص نہیں ہوئی ہے اور اْسے اس مرض کا شکار ہو جانے کا علم ہی نہیں ہے۔ادارے نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران متاثرہ افراد کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔

03/07/2015 - 14:45:44 :وقت اشاعت