پاکستانی ڈاکٹرز نے نگلیریا کی دوا دریافت کر لی

جمعرات 23 جولائی 2015 13:45

پاکستانی ڈاکٹرز نے نگلیریا کی دوا دریافت کر لی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء) پاکستان کے نجی تعلیمی ادارے آغا خان یونیورسٹی کے ڈاکٹرز نے ان لیوا وائرس نگلیریا (دماغ خور امیبا) کو ختم کرنے کے لیے دوا دریافت کر لی ہے۔آغا خان یونیورسٹی کے بائیوجیکل اور بائیوجیکل سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے سینئر ڈاکٹر نوید احمد خان اور ڈاکٹر عبدالمنان بیگ کی سربراہی میں کام کرنے والی ریسرچ ٹیم نے یہ دوا پانچ سال تک تجربات کے بعد دریافت کی ڈاکٹروں کے مطابق جو دوا امیبا کے علاج کے لیے دریافت کئی گئی ہے وہ پہلے سے نگلیریا فاوٴلری خاندان سے تعلق رکھنے والی متعدد بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

ڈاکٹر احمد خان کے مطابق انھوں نے متعدد کھانوں اور ادویات کو امیبا کے علاج کیلئے استعمال کیا جن میں تین ادویات اس بیماری کے خلاف انتہائی موٴثر ثابت ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر احمد نے بتایا کہ مذکورہ ادویات آئندہ سال سے اس بیماری کے خلاف استعمال کی جائیں گی۔انھوں نے کہا کہ اس بیماری میں سب سے بڑی دشواری دوا کا فوری طور پر دماغ تک پہنچانا تھا جس کا طریقہ کار اب دریافت کرلیا گیا ڈاکٹر احمد نے کہا کہ مذکورہ ادویات پاکستان میں گذشتہ کئی سالوں سے استعمال کیا جارہی ہیں تاہم لاعلمی کی وجہ سے وہ کئی قیمتی جانوں کو بچانے میں کام نہ آسکیں۔

ڈاکٹرز کی جانب سے ناصرف علاج کیلئے دوا کے دریافت کرنے پر توجہ دی گئی ہے بلکہ دوا کو فوری طور پر دماغ تک پہنچانے کے حوالے سے بھی تجربات کیے جاتے رہے۔ڈاکٹر احمد کے مطابق پرائمری اموبیک میننجوینسی فالیٹس (پی اے ایم) نامی بیماری سے شرح اموات دنیا بھر میں 95 فیصد جب کہ پاکستان میں 100 فیصد ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں سامنے آنے والے پی اے ایم کیسز میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ متاثرہ مریضوں کو تیراکی کو شوق نہیں تھا مگر پھر بھی وہ اس بیماری کا شکار ہوئے۔

ڈاکٹر احمد نے خبردار کیا کہ آئندہ سالوں میں اس بیماری سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے جس کی وجہ گلوبل وارمنگ کے باعث بڑھنے والی گرمی ہے۔انھوں نے کہا کہ پانی میں نگلیریا فاوٴلری کا موجود ہونا معلومات یا احتیاطی تدابیر کی کمی ‘ صحت کی سہولیات کے ملک کو درپیش مسائل اور علاج کیلئے ادویات کی کمی اس بیماری کے بڑھنے کی وجوہات ہیں۔

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی