ارجنٹائن کا پولی کلینک ہسپتال کے توسیعی منصوبے میں تاخیر پر اظہا ر افسوس

صحت عامہ کے اس منصوبے میں عدم دلچسپی قابل افسوس ہے، ارجنٹائینی سفیر

جمعہ 24 جولائی 2015 15:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) پاکستان میں ارجنٹائن کے سفیر روڈلفوجے مارٹن نے پولی کلینک ہسپتال کے توسیعی منصوبے میں تاخیر پر افسوس اور اضطراب کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ صحت عامہ کے اس منصوبے میں عدم دلچسپی قابل افسوس ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں ارجنٹائن کے سفیر نے کہا کہ اس پروجیکٹ کے حوالے سے میں وزراء اعظم‘ سی دی اے کے چیئرمینوں‘ سینیٹرز اور بیورو کریٹس سے ملتا رہا ہوں تاہم ابھی تک پروجیکٹ کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی اور اس میں سب سے بڑی رکاوٹ سی ڈی اے ہی ہے جو اس پروجیکٹ کو منطور کرنے سے انکار کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ ارجنٹائن سفیر کو ہسپتال میں نئے بلاک کی تعمیر میں دلچسپی لینے پر ہلال پاکستان سے بھی انواز گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولی کلینک ہسپتال میں ابتدائی طور پر لگ بھگ 100 بستروں کی گنجائش تھی اور یہ 3.3 ایکڑ پر مشتمل ہے اب اس میں 500 بستروں کی گنجائش ہے اور اس میں سالانہ 2.5 ملین مریض آتے ہیں۔ روڈلف نے کہا کہ وہ آئندہ سال ریٹائر ہو رہے ہیں اور پاکستان میں بطور سفیر 12 سال پورے کر چکے ہیں اور وہ اس پروجیکٹ کی تکمیل کے خواہش مند ہیں۔

سینیٹرز نے بھی اپنی پارلیمانی بورڈ اجلاس میں مجوزہ پروجیکٹ میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ وزارت صحت نے سی ڈی اے سے بھی رابطہ کیا تھا تاکہ ہسپتال کے لئے زمین خریدی جا سکے تاہم اٹھارویں ترمیم کی وجہ سے پروجیکٹ التواء میں ڈال دیا گیا کیونکہ وزارت صحت صوبوں کو منتقل کر دی گئی تھی

Browse Latest Health News in Urdu

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

6 گھنٹے سے کم کی نیند ذیا بیطس کے اضافی خطرات کا سبب قرار

ہومیو پیتھک طریقہ علاج  سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

ہومیو پیتھک طریقہ علاج سے ہزاروں مریض بغیر آپریشن کے شفا یاب ہو رہے ہیں ، صدرڈاکٹرخادم حسین کھیڑا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

’’ پنز‘‘مفت ادویات کی فراہمی میں صوبے کے سرکاری ہسپتالوں میں پہلے نمبر پرآگیا

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے  زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

ہارٹ اٹیک کے مریضوں کیلئے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے،بروقت علاج سے زندگی بچائی جاسکتی ہیں، ایم ..

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

میو ہسپتال میں گردوں کی پتھریوں کیلئے جدید طریقہ علاج پی سی این ایل اپنا لیا گیا

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

دوگھنٹے سے زیادہ سمارٹ فون اور ڈیوائسزکا استعمال آپ کو توجہ کی کمی‘ جینیاتی عارضے اور مسلسل ذہنی خلفشار ..

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

سول ہسپتال میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی کا عزم، ڈی سی جہلم نے جدید ترین آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے مزید 5 بچے دم توڑ گئے

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

پاکستان میں ایک کروڑستر لاکھ سے زائد لوگ گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

سرکاری ہسپتالوں میں سی ٹی سکین سروسزکی آؤٹ سورسنگ کے معاہدے پردستخط

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

2050 تک ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ایک ارب 30 کروڑتک پہنچ سکتی ہے

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی

پاکستان بھر میں آج کل لوگوں کے بیمار ہونے کا سبب بننے والے مرض کی نشاندہی کر دی گئی